مجھے ایک صحن کی تعمیر کے لیے کتنی رقم درکار ہے؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
Chelsea Creek: High End Roof Terraces, Aralia Aralia Giardino moderno Ferro / Acciaio
Loading admin actions …

بہت سے لوگ اپنے گھر کے بیرونی حصے کو بہتر اور جدید بنانے کے خواب دیکھتے رہتے ہیں اور زیادہ تر ان خوابوں میں ایک خوبصورت صحن کا اضافہ شامل ہوتا ہے۔ یہ یقینی طور پر ہلا گلا کرنے اور ملنے جلنے کے لیے شاندار جگہ ہوتی ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ آپ کے گھر کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی قدروقیمت بھی بڑھاتا ہے۔

مگر جب قیمت کی بات آئے تو ہم کوئی ایک رقم نہیں بتا سکتے کیوں کہ اس کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے، اور ہر عنصر کی قیمت مختلف ہوتی ہے۔ تو آپ اس رقم کا اندازہ کیسے لگائیں گے جو آپ کو گھر میں صحن بنوانے کے لیے چاہیے؟ آپ اس اکا آغاز نیچے دی گئی معلومات پڑھ کر کر سکتے ہیں۔

۱۔ قیمت پر اثر انداز ہونے والے عوامل

صحن بنانے کی قیمت کا تعین صرف کاریگر ہی نہیں کرتے بلکہ اس کا انحصار ان مادوں پر بھی ہوتا ہے جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔اور یہ مت بھولیں کہ آپ کے باغ یا صحن کا خاص ڈیزائن بھی اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اپنے خوابوں کا گھر بنانے کے لیے ہمارے پیشہ وران کی وسیع فہرست سے رابطہ کریں جس میں ڈیزائنر، معمار، باغبان اور روشنیوں کے کاریگر وغیرہ شامل ہیں۔

۲۔ درست پیشہ ور ہائر کرنے کے لیے تراکیب

ایسے ڈھیروں ڈھیر پیشہ ور موجود ہیں جو آپ کے گھر کے بیرونی (اور اندرونی) حصے کو آپ کے خوابوں جیسا بنانے میں آپ کی مدد کریں۔ مگر صحن بنانے کے لیے بہترین شخص کی تلاش کے دوران کوئی ایسا ڈھونڈیں جو کم سے کم بنیادی کام کرسکے۔ جیسا کہ

- پچھلا صحن یا باغ کھودنا

- جگہ کے مطابق نیا فرش اور گھاس بچھانا 

- بنیادیں پکی کرنا 

- جھاڑیاں ٹھیک کرنا 

جو بھی پیشہ ور چنیں اس کے ریفرنس بھی ضرور دیکھیں۔

۳۔ صحن بنانے پر آنے والی لاگت

جب مواد کی بات ہو تو ہمارے پاس کچھ ایسے انتخابات موجود ہیں جو آپ کے صحن کو ضرور خوبصورت بنا دیں گے، جیسا کہ بجری، جڑے ہوئے پتھر اور لکڑی کے تختے۔ آپ کا چنا گیا مواد اور آخری ڈیزائن آپ کے صحن کی قیمت کا فیصلہ کریں گے۔

صحن کی قیمت کا اندازہ لگانے کے لیے مندرجہ ذیل کو دیکھیے: 

تیار پتھر کی سلیں: 800 روپے (ایک مربع میٹر کے لیے)، 231300 روپے (مواد کی قیمت + 30 مربع میٹر کے صحن کے لیے مزدوری) 

پتھر سے بنا فرش: 3000 روپے (ایک مربع میٹر کے لیے)، 304800 روپے (مواد کی قیمت + 30 مربع میٹر کے صحن کے لیے مزدوری) 

قدیم پتھر کی سلیں: 3300 روپے (ایک مربع میٹر کے لیے)، 325600 روپے (مواد کی قیمت + 30 مربع میٹر کے صحن کے لیے مزدوری) 

عمدہ معیار کی بناوٹ والی سلیں: 4400 روپے (ایک مربع میٹر کے لیے)، 401800 روپے (مواد کی قیمت + 30 مربع میٹر کے صحن کے لیے مزدوری)

۴۔ صحن کے لیے کون سا مواد چنا جائے: لکڑی

لکڑی عرشہ بنانے کے لیے شاندار انتخاب ہے اور دوسری مواد کے مقابلےکہیں زیادہ آسانی اور تیزی سے لگائی جا سکتی ہے۔ مگر قیمت کم ہونے کے باوجود لکڑی کو بہت دیکھ بھال کی ضروت ہوتی ہے تا کہ یہ گلے نہ اور دھوپ میں خراب نہ ہو۔

یاد رکھیں کہ ڈھکے ہوئے صحن بنانے پر عام صحن سے کہیں زیادہ لاگت آتی ہے، کیوں کہ اس کے لیے ایک چھوٹا حصہ اور چھت بنانی پڑی گی۔

۵۔ صحن کے لیے کون سا مواد چنا جائے: قدرتی پتھر یا فرشی پتھر

قدرتی پتھر بہت سی اقسام میں پایا جاتا ہے جیسا کہ فرشی پتھر، سلیٹ، زنگار اور چونے کا پتھر۔ اس کا واحد نقصان یہ ہے کہ قدرتی پتھر لگانے میں مہنگا ہے اور اسے لگانے میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے۔ یہ مواد بھی کمیاب ہے اور اسے بنانا مشکل ہے۔

مگر پتھر سے بنے فرش کو دیکھ کر کوئی بھی شکایت نہیں کر سکتا۔

۶۔ صحن کے لیے کون سا مواد چنا جائے: اینٹیں

صحن کے لیے تمام مواد میں سے اینٹیں زیادہ مقبول نہیں ہیں، کیوں کہ ان کی دیکھ بھال مشکل ہے۔ اینٹیں شدید ٹھنڈے موسم میں چٹخ بھی جاتی ہیں اور سایہ والی جگہ میں ان پر کائی آ جاتی ہے (جسے بلیچ کی مدد سے بمشکل مٹایا جاتا ہے)۔

اینٹوں سے بنے صحن پر سیمنٹ کی نسبت زیادہ لاگت آتی ہے۔ مگر سیمنٹ سے بنے صحن میں دراڑ آنے کا خدشہ ہوتا ہے جبکہ اینٹیں باغ کی قدرتی بجری کے اتار چڑھاؤ کا زیادہ اثر نہیں لیتیں۔

۷۔ صحن کے لیے کون سا مواد چنا جائے: پختہ فرش کا مسالہ

اس کے بہت سے فائدے ہیں، سب سے بڑا تو یہ کہ تمام سلوں کی چوڑائی ایک جتنی ہوتی ہے جس سے انہیں بچھانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ یہ مختلف شکلوں، رنگوں اور نمونوں میں بھی دستیاب ہیں۔

اگر آپ خود سے کام کرنے کی شوقین ہیں تو آپ ان سلوں کو اپنی مرضی کی شکلوں میں کاٹ سکتے ہیں۔ صحن خود بچھانے سے آپ مزدوری پر خرچ ہونے والی بہت سی رقم بچا لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ جب چاہیں ہم قیمت میں اپنے صحن کی توسیع کر سکیں گے۔

۸۔ صحن کی صفائی کے لیے تراکیب

ظاہر ہے کہ ایک بار نیا صحن بنانے کے بعد آپ اسے ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتے، اس کی صفائی بھی ضروری ہے۔ زیادہ پر کمپنیاں آپ کا صحن لگانے کے بعد اسے صاف بھی کر دیتی ہیں اور اس کے بعد یہ آپ کے ذمہ ہوتا ہے۔ اور صحن کی صفائی پر پیسے بچانے کا بہترین طریقہ خود اپنا پریشر واشر خریدنا ہے۔

پریشر واشر آپ کا وقت اور پانی بچائے گا (باغ کے عام ٹائپ سے 70-80٪ کم پانی)، اور آپ کے بچے اور جانور خطرناک کیمیکلز سے محفوظ رہیں گے۔ مگر آپ پرانے انداز کے صفائی کے حل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک ایسا کلینر چنیں جو ماحول دوست ہو اور جانوروں کے لیے نطصان دہ نہ ہو۔ بوتل پر لگی ہدایات پر عمل کریں۔ ہمیشہ حفاظتی لباس، دستانے اور عینک پہنیں اور ارد گرد کے پودوں کو پلاسٹک سے ڈھک دیں تا کہ وہ صفائی کے کیمیکل سے مر نہ جائیں۔ 

اب دیکھیے: ۲۳ سستی مگر پراثر (اور خوبصورت) باغ کے جنگلے کی تجاویز۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti