بعض اوقات زرا سی توجہ، تھوڑی سی سرمایہ کاری اورکم ترین محنت کے ساتھ بڑی تبدیلی اوربہترین نتايج حاصل کیۓ جاسکتے ہیں۔ گھرکے دوسرے حصوں کی طرح باورچی خانہ بھی کچھ عرصہ کے بعد جدت اورتخلیقی تبدیلیوں اور اصلاح وترمیم کا متقاضی ہوتا ہے۔ باورچی خانوں کے جدید تصورات اورنیۓ ڈیزاينوں کی تعمیرصرف مہنگی نہیں ہوتی بلکہ آ پ دستیاب وسايل اورماہرانہ مشوروں کے ساتھ کم لاگت میں یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔
ہرچندسال بعدضروری ہوجاتا ہے کہ نيۓ اورجدیدسہولیات سے استفادہ کیا جايۓ۔ باورچی خانے کے معاملے میں اسی طرح کا جز وقتی خرچہ کل وقتی بچت کا سبب بن جاتی ہے۔ مثلاپرانے ڈیزاين کے چھولوں کے مقابلے میں جدید چولھے کم دھواں دیتے ہیں، کم گیس کے ساتھ دیرپا کام کرتے ہیں۔ تومہنگا ہونے کے باوجودپرانے چولھے کو تبدیل کردینا چاہیۓ۔
اس نمونے میں تھوڑی سی محنت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ٹايلوں اورایک جدید الماری کی تنصیب، جدید اور جازب نظرپینٹ اورروشنیوں کے شایان شان انتظام کے ساتھ کچن کی ہرلحاظ سے اصلاح کی گيی ہے۔
زیرنظرنمونے میں لکڑی کے استعمال کے بعد منظر کی تبدیلی نمایاں ہے۔ اگرسہولت ہو تو اضافی اخراجات سے بچنے کے لیۓ ٹايلوں پرہی مصنوعی لکڑی چڑھاکریہی مقصدحاصل کیا جا سکتا ہے۔ فرش کے ساتھ درازوں اورالماریوں کا امتزاج اور بھی نمایاں ہوتا ہے۔
اس کونے کدرے سے کبھی وحشت آتی تھی لیکن توجہ، محنت اورتھوڑی سی سرمایہ کاری کے ساتھ جدید منظرآپکے سامنے ہے۔ کھڑکیوں کی رنگ وروغن، دیواروں کے پلستراورالماریوں کی تنصیب کے بعد یہ ویرانہ ایک کارآمداورجدیدباورچی خانے میں تبدیل ہوتا نظرآرہا ہے۔
رنگ وروغن اورضروری ترمیم واضافے کے بعد کچن کا نیامنظرایک جدید اورقابل رشک تصورضرور دیتا ہے۔ اس نمونے میں کم احاطے کوعیب کی بجایۓ ایک سہولت میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ پہلے اوربعد کے ترمیم شدہ شاندارنمونے یہاں دستیاب ہیں۔
تاریک اورویران کونے سے ایک روشن اور دلکش کچن تک کا سفراس نمونے میں نمایاں ہے۔ روشنی کا مناسب انتظام اوررنگوں کا امتزاج اس کچن کونمایاں کرتے ہیں۔