دیوان خانہ کے کارپٹس کے لیے ۱۰ آئیڈیاز

Namra Farman Namra Farman
An impressive Interior Design Showroom with a lot of ideas, The Blue House The Blue House Soggiorno moderno
Loading admin actions …

دیوان خانہھمارے گھر کا وہ حصہ ہے جہاں ہمارا بہت سا وقت گزرتا ہے۔یہ ہماری پناہ گاہ   ہے جب ہم بیڈ روم کے علاوہ کہیں پر آرام کرنا چاہیں ۔ چاہے ھمارے ہمیں اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا ہو، کچھ پڑھنا ہو،یا سکون سے کافی کے کپ سے لطف اندوز ہونا ہو دیوانخانہ وہ جگہ ہےجہاں ہم یہ سب کر سکتے ہیں اورہمارےمہمانوں کا مسکن بھی یہی کمرہ ھوتا ہے ۔ 

اگر آپ کے پاس ایک چھوٹا دیواں خانہ ہے تو اس کا ھر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ اسے خوبصورتی سے اپنی خواہشات کے مطابق سجا نہیں سکتے۔درست رنگوں کا صحیح مقدار میں استعمال، فرنیچر اور دوسری سجاوٹی اشیا کا اچھے سے استعمال آپ کے دیوان خانہ کی جگہ کو بڑھا دیتا ہے۔ ہومیفائی سے آپ کے دیوان خانہ کی سجاوٹ کیلیے  آج ہم کچھ زبردست آئیڈیاز لائے ہیں ،کارپٹ جن کا اہم جزو ہے، تو چلیے ان پر نظر ڈالتے ہیں!

​۱۔کالے کی خوبصورتی

کالا ایک ایسا رنگ ہے جو ہر موسم اور ماحال کے ساتھ فٹ بیٹھتا ہے اور اس کے علاوہ جلد میلا بھی نہیں ہوتا تو اگر آپ بھی بار بار کارپٹ کو دھونے کے چکروں سے بچنا چاہتے ہیں اور اپنے دیوان خانہ کو ایک جدید اور زبردست لک دینا چاہتے ہیں تو یہ کارپٹ آپ کی اولین ترجیح ہو سکتا ہے۔ 

​۲۔ماحول سے ہم آہنگ

 اگر آپ متوازن اور آنکھوں کو لبانے والے رنگ پسند کرتے ہیں تو آپ آف وائٹ رنگ کے لیے جا سکتے ہیں ، ماحول سے بلکل ہم آہنگ یہ کارپٹ نہایت ہی جاذب نظر اور زبردست لگ رہا ہے۔ ہے نا؟ 

​۳۔کنٹراسٹ کے ساتھ

اگر آپ کو بھی مختلف رنگوں کے ساتھ تجربات کرنا پسند ہے تو پھر آپ اس طرح کے کارپٹ کے لیے جا سکتے ہیں ، صوفوں اور کشنز کے ساتھ کنٹراسٹ میں گرے رنگ کا یہ کارپٹ فوراََ ہی آپ کی توجہ کھینچ لیتا ہے۔

​۴۔نرم اور دبیز کارپٹ

نرم اور دبیز قالین اس وقت خاص طورپر اہمیت کا حامل ہے جب آپ کے صوفے تھوڑے کم اونچے ہو، یہ قالین آپ کے پیروں کو فرحت بخشتا ہے جو کہ مجموعی طور پر آپکے موڈ پرخوشگوار اثرات ڈالتا ہے۔

​۵۔دھاری دار کارپٹ

 یہ ہر گز ضروری نہیں ہے کہ آپ کا کارپٹ ہمیشہ پھولوں سے ہی سجا ہوا ہو، جیسا کہ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے یہ سادہ دو رنگ کا دھاری دار قالین دیوان خانہ کی شان بڑھا رہا ہے۔ 

​۶۔زرا سا نیچر کا ٹچ

 اس قالین پر نظر درڑائیں تو فوراََ ہی ذہن میں سمندری لہروں کا احساس آتا ہے، ہلکے رنگوں سے مزین یہ قالین دیکھنے میں نہایت ہی شاندار اور آنکھوں کو لبھانے والا ہے۔

​۷۔گول کارپٹ

کارپٹ کے ڈیزائن کے علاوہ اسکی شکل بھی اہمیت رکھتی ہے اگر آپ کا دیوان خانہ چوڑائی مین زیادہ ہے تو بلاشبہ ایک گول قالین بہتریں انتخاب ہے۔ 

​۸۔جگہ بڑھانے کے لیے قالین کا استعمال

 اگر آپ کا دیوان خانہ بھی چھوٹے سائز کا ہے جیسا کہ تصویر میں نظر آنے والا کمرہ ، تو آپ بھی قالین کو جگہ بڑھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ، کمرہ کو مکمل طور پر یا صوفوں کے اردگرد کا حصہ کو قالین سے کور کرنے سے آپ بھی بیٹھنے کی جگہ کو بڑھا سکتے ہیں۔

​۹۔رسٹک لک

 اگر آپ بھی جدید رسٹک لک کے فین ہیں تو پھر اس قسم کا قالیں آپ کا بہترین انتخاب ھو سکتا ہے، دیواروں سے ہم آہنگ یہ قالین کمرہ کا ہی ایک حصہ لگ رہا ہے اور ایک جدید تاثر دے رہا ہے۔

​۱۰۔سفید کی سادگی

اگر آپ کو بھی سفید رنگ پسند ہے تو پھر سادگی سے مزین اس دیوانخانہ پر نظر ڈالیں ، پررونق سفید رنگ اس دیوان خانہ کا خاصہ ہے ، جب کہ سفید قالین بھی اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے۔ کیا آپ بھی متفق ہیں؟

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti