تازی ہوا اور روشنی کے داخلے کے لئے ۱۰ وسیع کھڑکیاں

Shahtaj Shahtaj
강원도 영월 동강 펜션 _ The BOX, 큐브디자인 건축사사무소 큐브디자인 건축사사무소 Finestre & Porte in stile moderno
Loading admin actions …

کھڑکیاں اور دروازے کسی بھی گھر، کمرے یا جگہ میں ہوا اور روشنی کا سب سے اہم اور ضروری ذریعہ ہوتا ہے، اگر کسی جگہ پر یہ نہ ہوں تو اس جگہ میں سوائے گھٹن اور اندھیرے کے کچھ نہیں ہوتا۔ کھڑکیوں کے اہمیت حفاظت کے لحاظ سے بھی زیادہ ہے تو اس لیے کھڑکیاں کس وسعت تک بڑی اور لمبی ہونی چاہیے یہ طے کرنا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن اس فیصلے کے لئے بھی لوگ اکثر پریشان رہتے ہیں تو وہ معمار کے مشوروں پر بھروسہ کرلیتے ہیں لیکن کیسا ہو اگر آپ خود اپنے گھر یا کمرے کے لیے تخلیقی انداز میں کھڑکیاں بنوائیں؟ 

اگر آپ اپنے مشورے سے کھڑکیاں بنوائینگے تو آپ اپنی پسند کی وضع حاصل کرسکینگے جس سے آپکو اس گھر، کمرے یا جگہ میں رہنے میں بھی مزہ آئیگا! جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کھڑکیوں کا خاص مقصد تازی ہوا اور روشنی کا داخلہ ہے تو اسی لئے کھڑکیوں کی ڈیازئن اور شکل بھی ایسی ہونی چاہئے جس سے اسکا مقصد ختم نہ ہو اور اسی میں آپکی مدد کرنے کے لئے ہم آج آپکے لئے لائے ہیں تازی ہوا اور روشنی کے داخلے کے لئے ۱۰ وسیع کھڑکیاں، تو آئیں مل کر اس پر ایک نظر ڈالیں!

۱۔ وسیع تر، مکمل شہر کے نظارے کے ساتھ بڑی کھڑکیاں!

۲۔ اس کھڑکی سے بغیر دھول مٹی کے، تازی ہوا اور قدرتی روشنی محدود حد تک اندر داخل ہوتی ہوئی کمرے کو جراثیم سے پاک اور خوشگوار بناتی ہیں۔

۳۔ ہوا کا مناسب مقدار میں گزر اور ہریالی اندر لاتی ہوئی خوبصورت سفید بڑی کھڑکیاں۔

۴۔ دیہی انداز کو قائم رکھتی کمرے کے تین طرف کھڑکیاں ہوا، روشنی اور نظارے کا داخلی راستہ ہیں!

۵۔ حفاظت بھی اور تازگی بھی، کمال کھڑکیاں دونوں فراہم کرتی ہیں!

۶۔ ان کھڑکیوں کے ذریعے سے باغ کا واضح نظارہ اور بھرپور ہوا کا وسیع راستہ!

۷۔ کشادہ گھر کی وسیع کھڑکیاں بیرونی مناظر کا داخلی راستہ!

۸۔ شیشے کی واضح کھڑکیاں کبھی کبھار باغ کی طرف کھلتا دروازہ بھی ہیں!

۹۔ سلائڈنگ کھڑکیاں استعمال میں آسان اور ہوا کا بہترین گزر۔

۱۰۔ دروازہ نما کھڑکیاں، وسیع اتنی کہ دروازہ بن جائیں اور کارآمد اتنی کہ ہوا اور روشنی لے آئیں!

کھڑکیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے پڑھیں: کشادہ گھروں کے لئے دروازے اور کھڑکیوں کے ۶ بہترین آئیڈیاز

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti