ہمارے پاکستانی گھروں کی خوبصورتی ان میں بنے کھلے صحن ہوتے ہیں۔ وہی صحن جہاں سردیوں میں بیٹھ کر دھوپ سینکی جاتی ہے تو کئی علاقوں میں گرمیوں کی راتوں میں چار پائیاں بچھا کر سویا بھی جاتا ہے۔ گھر کا ہر حصہ صحن سے ہو کر گزرتا ہے تو کیا یہ انصاف کی بات ہے کہ جب گھر سجانے کی بات آئے تو صحن کو یکسر نظر انداز کر دیا جائے؟ ہم جانتے ہیں کہ آپ صحن کی باقاعدگی سے صفائی کرتے ہیں مگریقین رکھیں کہ گھر والوں کے مزاج کو خوشگوار بنانے کے لیے اس کی سجاوٹ بھی اتنی ہی اہم ہے۔ اور بھلا سبزے سے بڑھ کر تازگی اور ٹھنڈک کا احساس اور کہاں سے حاصل ہو سکتا ہے؟ اسی لیے آج ہم چند ایسی تجاویز لائے ہیں جن پر عمل کرنے کے بعد آپ اپنے صحن کو قدرتی حسن سے مالامال پائیں گے اور دوسرے تو کیا آپ خود بھی اس کی خوبصورتی کے گن گاتے نہیں تھکیں گے۔
باغات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے دیکھیے: ایک باغ کیسے ڈیزائن کیا جائے۔