اسِ باوقار اور سٹائلش گھر سے آپکو محبت ہوجائے گی

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify Case moderne
Loading admin actions …

خوش وضعی توازن، عملی وقار اوربصری کشش سے بھرپور اس جدید گھر کو جسے آج ہم ہومی فائی پر پیش کر رہے ہیں ہر لحاظ سے ایک مثالی گھر کہا جا سکتا ہے۔ پیشہ ور ماہرینِ تعمیرات کے بنائے گئے اِس شاندار گھر کی ہر جگہ میں متاثر کن ڈیزائنگ کی گئی ہے۔ باوقار، نفیس اور وسیع اس گھر کی جزئیات اتنی شاندار ہیں کہ وہ آپکا دل جیت لیتی ہیں۔ 

ہمارے ساتھ آئیے کیونکہ ہم اس گھر کا جائزہ لینے اور طرزِ تعمیر کے اس شاہکار کوجانچنے کے سفر پر جانے لگے ہیں۔ 

جاذبِ نظر داخلی راستہ

homify Case moderne

ایک ایسی جگہ جہاں سے آپ اس شاندار گھر کی خوبصورتی کو واضح اندازمیں سراہ سکیں  وہاں سے یہ گھر جدت، آرام اور وضعداری کا مرکب نظر آتا ہے۔ اس جدید گھر میں دن کے وقت سورج کی روشنی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ یہاں سے آپ اس سرسبز باغ کی خوبصورتی کو بھی سراہ سکتے ہیں جسکی وجہ سے اس ڈیزائن میں ایک توازن بھی فراہم ہو رہا ہے۔ 

homify Case moderne

گھر کی حاشیہ بندی کرتی ہوئی افقی تہہ پوشی نا صرف بصری طور پر بہت نمایاں ہے بلکہ لکڑی کے استعمال سے آنے والے وقارسے بھی مشابہت رکھ رہی ہے۔ بڑی چمکیلی درزیں اور آرپار دکھائی دینے والی چاردیواری دیکھنے میں بہت بھلی محسوس ہو رہی ہے جبکہ سرمئی پتھر کے ستون باقی ماندہ ڈیزائن کے ساتھ نہایت بھلے انداز سے مطابقت میں ہیں۔ عمارتی تعمیر کے سامان کا یہ ملاب یقیناً بہت ہی ذہین اور سوچ سمجھ کراپنایا گیا تصور ہے۔ 

شاہانہ خوش آمدید

homify Finestre & Porte in stile moderno Decorazioni per finestre

لکڑی کا یہ شاندار دروازہ جسکی دونوں اطراف میں پینل لگے ہیں نا صرف ڈیزائنرز کا ڈیزائن شدہ لگ رہا ہے بلکہ گھر کے داخلی راستے کو بہت ہی شاندار بنا رہا ہے۔ سرمئی رنگ لکڑی کے مختلف شیڈز کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے ہم آہنگ ہو رہا ہے اور اس گھر کے داخلی راستے کو بہت باوقار اور نفیس بنا رہا ہے۔ 

دلفریب انضمام

homify Sala da pranzo moderna Accessori & Decorazioni

گھر کے اندر داخل ہونے پر ایک باہم مربوط ماحول آپکو خوش آمدید کہتا ہے۔ رہنے سہنے کا کمرہ اور کھانے پینے کا کمرہ اگرچہ باہم متصل ہیں مگر دیواروں کے بغیر بھی جُدا جُدا ہیں۔ کھانے پینے کے میز کے اُوپر لگے فانوس کو ذرا ملاحظہ کریں۔ دیواریں، بناوٹ، روشنی کا انتظام، متوازن رنگ اور سادہ سجاوٹ ایک بہت ہی نفیس احساس اُجاگر کر رہے ہیں۔ 

خوشگوار عشائیہ

homify Sala da pranzo moderna

ٓیہ آرام دہ کھانے پینے کا کمرہ اپنے پیاروں کے ساتھ آرام سکون سے کھانا کھانے کے لئے مثالی ہے۔ لاکھی روغن شدہ کرسیاں اور کھانے پینے کا میز اس جگہ کو روشن، آرام دہ اور خوش آمدیدی بنا رہے ہیں۔ دیواروں کی فنکارانہ سجاوٹ کمرے کی شوبھا بڑھا رہی ہیں۔ 

وضعدار تبدیلی

homify Ingresso, Corridoio & Scale in stile moderno

مختلف فرشوں کے مابین تبدیلی خوبسورت سیڑھیوں کے ذریعے کی گئی ہے جو کہ نہایت آرام دہ رہنے سہنے کے کمرے کو اُوپری منزل کے باقی حصوں سے منسلک کرتی ہے۔ سفید رنگ کی سیڑھیاں خاکی اور سرمئی دیواروں کے ساتھ باہم تضاد میں ہیں اور سیڑھیوں کا نازک ڈیزائن کھلی چھت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کررہا ہے اور عملی نفاست کا شاہکار ہے۔ 

سنگَ مرمر کی شاہکاری

homify Ingresso, Corridoio & Scale in stile moderno

اس تصویرمیں آپ سیڑھیوں کی خوبصورتی کو زیادہ اچھے طریقے سے سراہ سکتے ہیں اور باریک بینہ سے جائزہ لے سکتے ہیں۔ سفید سنگِ مرمر کی سیڑھیاں گہرے رنگ کی دیواروں کے ساتھ ایک شاندار تضاد فراہم کر رہے ہیں جو کہ دئکھنے میں بہت دیدہ زیب لگ رہی ہیں۔ 

مکمل جدت

homify Cucina moderna

یک رکنی اور سٹائلش یہ باورچی خانہ میں روشنی کا بہت اچھا انتطام کیا گیا ہے امیں ناشتے کے لئے ایک بار بنائی گئی ہے۔ نمونہ جاتی ٹائلیں اس جگہ میں استعمال شدہ مختلف عناصر اور رنگوں کے ساتھ باہم مربوط ہیں۔ 

خوش ذائقہ کھانوں کی بہار

homify Balcone, Veranda & Terrazza in stile rustico Accessori & Decorazioni

لکڑی اورسرخ اینٹوں سے بنا یہ خوشنما باورچی خانہ دیہی ماحول کی عکاسی کر رہا پے۔ یہ بہت خوش آمدیدی لگ رہا ہے، روایت کے ساتھ ساتھ سفید رنگ کے استعمال کی وجہ سے اس کو جدت کا احساس بھی مِل رہا ہے۔ پسِ منظر میں لگی ٹائلیں، جدید فرش، کاؤنٹر اور چولہے کے اردگرد چھپی ہوئی روشنیاں، آویزاں روشنیاں اور چھت پر لگی ایل ای ڈٰی روشنیاں یہ سب مِل کر اس باورچی خانے کوجاذبِ نظر بنارہی ہیں۔ 

مثالی طور پر آرام دہ

homify Camera da letto moderna Accessori & Decorazioni

کھسکنے والے دروازے کے ساتھ جو کہ بالکونی میں کھلتا ہے یہ مرکزی خوابگاہ آس پاس کے ماحول کو بہت خوبصورت نظارہ فراہم کرتا ہے۔ فرنیچر اور سامان اور کسی حد تک گہرے رنگ اس کمرے کو آج کل کے زمانے کے حساب کا بنا رہے ہیں۔ یہ خوابگاہ دھیمے مزاج کا مگر اسکے ساتھ ساتھ شوخی کا اظہار بھی کررہا ہے۔ یہ خوابگاہ بلاشبہ ایک مکمل پرسکون ماحول کا عکاس ہے۔ 

صرف ایک لفظ۔۔خوش طبع

homify Stanza dei bambini moderna

گھر کی اُوپری منزل پر بنا بچوں کا کمرہ خوشگوار، آرام دہ اورمنظم ہے۔ زرد رنگ اور روشنی کے انتظام کی وجہ سے بچوں کو کمرہ منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ دِلکش بھی لگ رہا ہے۔ 

آسائش کی جھلک

homify Bagno moderno

مرکزی خوابگاہ سے ملحق یہ غسلخانہ گو کہ چھوٹا ہے مگر نہایت باذوق طریقے سے سجایا گیا ہے اور آرام و آسائش کا شاہکار ہے۔ سیاہ رنگ ے ساتھ سنہرے رنگ کا امتزاج بہت ہی شاہانہ لگ رہا ہے۔ 

پچھلا حصہ

homify Case in stile rustico

گھر کے پچھلے حصے میں آپکو اس گھر کا ایک اور پُرکشش پہلو دیکھنے کو مِلتا ہے۔ روائتی ٹائلوں اور ڈھلانوں کے ساتھ ساتھ ٹیرس بناتا ڈھانچہ جدت کا رنگ فراہم کر رہا ہے اور یہ دونوں عوامل آپس میں بہت اچھے طریقے سے مدغم ہورہے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ سبز گھاس کی وجہ سے نظروں کوتازگی اور طراوٹ م،ل رہی ہے۔ 

شاندار بیرونی حصہ

homify Case moderne

سوئمنگ پول اور اسکے ساتھ ملحق خمدار حصے کے ساتھ اِس گھر کے بیرونی حصے بھی کم شاندار نہیں ہیں۔ آرام دہ کرسیوں، کھانے پینے کے حصے اور ملحق برآمدے کی وجہ سے جسمیں مہمانوں کی تفریحِ طبع کے لئے وافر جگہ موجود ہے، سوئمنگ پول والی یہ جگہ یقیناًبہت سے لوگ اپنے گھروں میں بھی چاہیں گے۔ 

مثالی طور پر آرام دہ

homify Giardino in stile rustico

گھر کے پچھلے حصےکو آراستہ کرتا ہوااینٹوں سے بہت عمدگی سے تعمیر شدہ بیلوں سے ڈھکا ہوا یہ راستہ دیہی انداز کے ساتھ ساتھ پورے کنبے کے ایک ساتھ وقت گزازنے کے لئے بالکل مناسب سے۔ سادہ، خوشگوار اور پُرسکون یہ ٹنڈھا گھر کے بیرونی حصے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے۔  

homify Case in stile tropicale

سبزے اور سکون بخش تفصیلات کا استعمال اس گھر کی تعمیر اور آرائش کا بنیادی جزو ہے۔ اس تصویر میں جڑی بوٹیاں اور پتھر دکھائے دے رہے ہیں جو کہ گھر کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اور اس گھر کوجاذبِ نظر اور پُرتپاک بنارہے ہیں۔ 

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti