سادہ اور پُروقار لاؤنج کے 10 ڈیزائن

M Usman M Usman
homify Soggiorno eclettico
Loading admin actions …

حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بکھرے ہوئے سامان اور گندگی میں رہنے والے لوگ ذہنی دباؤ اور جنجھلاہٹ کو شکار ہو  جاتے ہیں، حتی کہ آپ بیمار بھی ہو سکتے ہیں۔ گھر ہی ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں انسان آرام و سکون کے لئے وقت گزارنا چاہتا ہے۔ روشنی، جگہ اور آپ کے کمرے کا ڈیزائن آپ کے موڈ پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ 

(Minimalist) کے معنی ہیں ’’سادہ، پُرسکون اور جگہ کے مطابق چیزوں کو تریتب دینا‘‘۔ ہمارا سب سے زیادہ وقت لاؤنج میں گزرتا ہے، اس لئے لاؤنج کو اچھی ترتیب اور نفیس ہونا ضروری ہے۔ minimalist انداز اسے روشن دار، ہوادار اور سب سے بڑھ کر شائستہ بناتا ہے۔ غیرضروری اشیاء سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے اپنے لاؤنج کو پُرسکون اور آرام دہ بنانا آپ کی صحت کے لئے بہت اہم ہے۔

اسی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے آج ہم یہ سادہ اور آرام دہ ڈیزائن کا سلسلہ پیش کریں گئے۔

1. پُر وقار سفید لاؤنج

سفید رنگ ہمیشہ سے ہی نفاست کا معیار رہا ہے، دوسرے ہلکے رنگوں کے ساتھ سفید رنگ یہاں بھی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔ اس کم جگہ میں سامان بھی کم رکھا گیا ہے، بجائے دو یا تین چھوٹے صوفوں کے ایک بڑا صوفہ بہترین انتخاب ہے۔

2. صاف ستھرا

اس بڑے لاؤنج میں مزید فرنیچر بھی رکھا جا سکتا تھا مگر ڈیزائنر نے موجودہ فرنیچر کے اردگرد خالی جگہ کو ترجیح دی ہے، یہ جگہ صاف شفاف اور فرنیچر کا ہر ایک حصہ خاص نظر آ رہا ہے۔
کیا آپ نے شیشے کی مدد سے اندر آتی روشنی کو نوٹ کیا؟ اعلیٰ!

​3. متوازن اور ضرورت کے مطابق

دور جدید میں کھلے باورچی خانے عام ہو رہے ہیں، لاؤنج کے ساتھ موجود یہ باورچی خانہ شاندار ہے۔ لاؤنج میں سفید اور کالے رنگ کا توازن اور رنگین غالیچہ اس جگہ کو چارچاند لگاتے ہیں۔ سفید اور کالے رنگ کو جس ترتیب سے لگایا گیا ہے وہ بہت اہم ہے۔

4. کم خرچ بالا نشین

کہا جاتا ہے’’تھوڑا بہت ہے‘‘ اس کا مطلب سستی اشیاء نہیں بلکہ نفاست اور سادگی سے بہترین ڈیزائن کا حصول ہے۔ اس لاؤنج میں آپ گپ شپ اور ٹی وی دیکھنے کے علاوہ اپنے وقت میں کام یا پڑھائی بھی کر سکتے ہیں۔ آئیڈیا لاجواب ہے۔

5. رنگدار اور کلاسیکل

فرنیچر وہی خریدیں جو آپ کے کمرے میں صحیح طرح جگہ بناتا ہو، ایک بڑا فرنیچر کا حصہ چھوٹے چھوٹے دو یا تین حصوں سے بہت بہتر ہے۔ جگہ بھرنے کے بجائے کارآمد ہونا ضرور ہے۔ اس لاؤنج میں صوفے کے دو شاندار بڑے سیٹ اور چھوٹا سا میز نظر آ رہے ہیں۔ صوفے کے پیچھے شیشہ اور آگے غالیچہ آپ کی رہائش گاہ کو دلکش بنانے کے لئے کافی ہیں۔

6. جگہ کا بہترین استعمال

سبز رنگ کے پردے اور صوفے کے تکیے اس جگہ کی رونق میں اضافہ کرتے ہیں، کم جگہ کا یہ شاندار استعمال ہے۔ صوفہ جدید اور ٹی وی کی جگہ کا استعمال قابلِ دید ہے۔

7. شاہانہ انداز

شاہی خوبیوں سے مزین یہ لاؤنج مدھم اور کریم رنگ سے بنا (AUM ARCHITECTS) کا شاہکار ہے۔ کرسیوں کا گہرا رنگ اور کھڑکی کے پاس موجود چمڑے کا صوفہ گہرا تاثر دیتے ہیں اور دیوار پر موجود مور کی تصویر اس جگہ کی دلکشی اور خوبصورتی میں بیش بہا اضافہ ہے۔

8. آتش دان

ایک چھوٹا سا اضافہ کمرے کے انداز کو تبدیل کر دیتا ہے، یہاں موجود یہ آتشدان اس لاؤنج کا مرکزی مقام ہے۔ اس کے ساتھ بنا بینچ چار افراد کے بیٹھنے کے لئے کافی ہے۔ انجیر کا پودا یہاں ماحول کو تازہ ہوا فراہم کر رہا ہے۔
مزید منفرد آتش دان دیکھنے کے لئے یہ تجاویز ملاحظہ کریں۔

9. روشن اور ہوادار

  • اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے گھر کا مرکزی کمرہ یعنی لاؤنج ہودار اور روشن ہے۔ قدرتی روشنی کا مناسب انتظام ضروری ہے جو وٹامن ڈی کا واحد ذریعہ ہے۔  

10. کاریگری کا نمونہ

ایک کامیاب ڈیزائن کے لئے جگہ کا استعمال اہم ترین ہے، کھڑکی سے آتی روشنی سے کمرہ بڑا بڑا اور روشن چمکدار نظر آتا ہے لیکن اگر آپ یہاں پودے رکھ دیں تو یہ جگہ بھدی اور تنگ محسوس ہو گی۔ صاف دیواریں کمرے میں زیادہ متوجہ کرتی ہیں۔ 

اس مضمون میں آپ نے کم اور صرف کارآمد چیزوں کے ساتھ لاؤنج دیکھے ہیں۔ سادگی اور وقار سے مراد جگہ کا خالی یا ٹھنڈا ہونا نہیں ہے، بلکہ جگہ کو دیکھتے ہوئے اس کا بہترین اور فائدہ مند استعمال ہے۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti