سجاوٹ کی 10 غلطیاں،جو آپ کو نہیں کرنا چاہیں (لیکن شاید اب بھی کرتے ہیں)

usranaz usranaz
homify Sala da pranzo in stile scandinavo
Loading admin actions …

یہ حقیقت ھے کہ ہم میں سے سب اندرونی حصوں کے پیشہ ور ڈیزائنر نہیں ہیں لیکن اس کا یرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کا گھر گندا اور بے ترتیبی سے بھرا پڑا ھو۔ اس میں کوئی حرج نہیں کہ آپ اپنے باورچی خانہ میں دوستانہ ماحول فراہم کریں۔ اور اگر آپ اپنے گھر کو پہلی بار سجانے لگے ہیں تو یہ مضمون آپ کے لئے بے حد فائدہ مند ثابت ھوگا۔

جب ہم اپنے گھر کو سجانے لگتے ہیں تو اکثر ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ اس کام کا آغاز کہاں سے کریں۔ آج ہم ھومی فائی کے اس مضموں میں ایسے تمام مسائل کا حال پیش کریں گے جو گھر کو سجاتے وقت در پیش آتی ہیں اور اکثر ہم ان کو نظر انداز کر بیٹھتے ہیں۔

تو پھر آئیں ایک نظر ان پر ڈالتے ہیں!

1۔ بد نظمی

homify Bagno moderno

بے ترتیبی خوبصورت ماحول کا سب سے بڑا دشمن ھے، اس سے گھر میں رہنے والے باشندوں کے بارے میں اچھا تاثر قائم نہیں ھوتا۔ گھر کو منظم اور خوبصورت ماحول پیدا کرنے کے لئے سب سے پہلی چیز بے ترتیبی کو پھیلنے سے روکنا ھے۔ اپنے غیر ضروری سامان کو سٹور،الماریوں ،درازوں  اور پوشیدہ جگہوں میں محفوظ کر کے رکھ دیں۔ اس سے ماحول خوشگوار اور کشادہ محسوس ھوگا۔

2۔ گندے غسل خانہ کی ترتیب

غسل خانہ میں ہم بہت سے کاموں کو سر انجام دیتے ہیں۔ہم اپنی صفائی کرتے ہیں، اپنے آپ کو فرحت اور سکون دینے کے لئے اسے استعمال کرتے ہیں اور بعض اوقات ہم کچھ نجی کاموں کے لئے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔اس لئے ہمیں ہمیشہ اس کے لئے کچھ مناسب جگہ کی ضرورت ھوتی ھے چاہے وہ کافی کشادہ ہی نہ ھو۔

اس میں صرف ضرورت کی اشیاء رکھنی چاہیے، غیر ضروری فرنیچر کا استعمال نہ کریں تا کہ جگہ میں کشادگی میسر ھو۔  آپ نہاتے وقت اور نہانے کے دوران لطف اندوز ھوتے وقت کسی چیز سے نہ ٹکرا جائیں۔

3۔ سکون اور بستر کو اہمیت دیں

فرنیچرکی خوبصورتی ہی سب کچھ نہیں ھے۔تا ہم یہ آرام دہ سے زیادہ  سجاوٹ کا ایک اہم جزو ھے۔ اگر فرنیچر کا ڈیزائن آپ کو پسند ھے لیکن یہ آپ کے لئے زیادہ آرام دہ  نہیں ھے تو اس کو منتخب نہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ھے۔ ہمیشہ آرام دہ فرنیچر کا انتخاب کریں۔

دونوں عناصر میں سرمایہ کاری کرنے میں ہچکچائیں نہیں۔ مزید آپ اس میں خوبصورتی لانے کے لئے بہترین مواد کا استعمال کریں،اس پر خوبصورت کپڑے لگائیں اور اسے آرام دہ اور پُر سکون بنائیں۔

4۔ خواب گاہ میں مبالغہ آرائی

آپ کو کمرے کو روشن کرنے کے لئے زیادہ توانائی کی ضرورت ھوتی ھے، اس سے بچنے کے لئے آپ کو کمرے میں غیر جانبدار اور ہلکے رنگوں کا استعمال کرنا چاہئے،اس سے آپ کا کمرہ نہ صرف روشن ھوگا بلکہ یہ ٹھنڈے اور پر سکون رنگ آپ کی نیند میں خلل ڈالنے کی بجائے اسے پُر لطف بنا ڈالیں گے۔

5. کمرے کی تقریبات کو نظر انداز نہ کریں

جب آپ اپنے گھر کو سجانے لگیں اور فرنیچر کا انتخاب کرتے وقت اپنے کمرے کے سائز کو نظر انداز مت کریں، اور ہر چیز کا انتخاب اس کے حجم کے مطابق کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا کمرہ آرام اور سکوں حاصل کرنے کے لئے بنایا گیا ھے تو اس میں بازوؤں والی آرام دہ کرسی کا انتخاب کریں۔ لیکن اگر آپ اس میں تقریبات کرنا چاہتے ہیں تو اس میں صوفہ سیٹ کے ساتھ کرسیاں لگائیں۔ تا کہ یہ جگہ آپ کے دوستوں کے لئے مل بیٹھ کر گپ شپ لگانے کے لئے موزوں ھو۔

6. بھری ھوئی جگہیں

اگر آپ کا کمرہ بہت سی اشیاء سے بھرا ھوا ھو گا تو اس میں روشنی کے بہاؤ میں دقت پیش آ سکتی ھے۔اس لئے ہم آپ کو صرف ضرورت کی اشیاء رکھنے کا مشورہ دیں گے تا کہ کمرے میں گزرتے وقت آپ کسی چیز سے ٹکرا نہ جائیں اور آپ کو کمرے میں کشادگی محسوس ھو۔

7. مخلوط کٹلری

پرانی طرز کی ڈشیں، ٹوٹے ھوئے برتن اور پچکی ھوئی پلیٹیں آپ کے کھانے کے کمرے کے لئے مہلک ہتھیار ثابت ھو سکتے ہیں۔ اس لئے ان پرانی ڈشوں اور برتنوں سے چھٹکارا حاصل کریں اور ان کی جگہ نئے اور جدید قسم کے برتن لائیں۔ اور اگر آپ اس میں مزید بہتری لانا چاہتے ہیں تو ان میں مختلف رنگوں کے عناصر استعمال کریں۔

8۔ قدرتی روشنی کو نظر انداز مت کریں

شام کے وقت میں مصنوعی روشنی ایک بہترین ذریعہ ھوتی ھے۔ لیکن مصنوعی روشنی کی بہت سی دلکش اقسام ہمیں کسی سیارے جیسی لگتی ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ دن کے اوقات میں ہم دن کی روشنی کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ قدرتی روشنی کے لئے مناسب انتظام کمرے کو روشن رکھنے میں معاون ثابت ھوتا ھے۔

9۔ روشنی کا واحد ذریعہ

homify Sala da pranzo in stile scandinavo

باورچی خانہ میں روشنی کا واحد ذریعہ اس کو روشن کرنے کے لئے کافی نہیں ھے۔ روشنیوں کی لڑیاں آپ کے ماحول کو روشن اور خوشگوار کرنے کے لئے بہترین ھوتی ہیں۔ مناسب فاصلے پر روشنیوں کے آلات باورچی خانہ کو منور رکھنے کا جدید انداز ھے۔اسی طرح چھت میں نصب روشنیاں ماحول کو خوبصورت اور دلکش بناتی ہیں۔

10۔ گندی الماریاں

ہر جگہ کی صفائی اور ستھرائی رکھنی چاہیے، نہ صرف نطر آنے والی جگہیں صاف ھونی چاہئے۔ در حقیقت الماری ایک ایسی جگہ ھوتی ھے جو بہت تنگ جگہ میں بہت سا سامان کو محفوظ کرتی ھے اسلئے اس کے گندے اور بےترتیبے ھونے کے واضح امکانات ھوتے ہیں۔ ہم آپ کو درازوں پر مشتمل الماریوں کا مشورہ دیں گے جس میں آپ ہر سامان کو علیحدہ علیحدہ محفوظ رکھ سکتے ہیں اس سے گندگی بھی نہیں پھیلے گی اور جگہ بھی ترتیب سے اور سلیقے سے نظر آئے گی۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti