آپ کے گھر کے کمرے ترتیب دینے کے لیے ۲۰ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Wooden garages, Quick garden LTD Quick garden LTD Garage/Rimessa in stile classico
Loading admin actions …

ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس ایک شاندار کمرہ ہو جس میں بہت سی جگہ ہو اور آپ اس کے تمام حصوں کو اس طرح ترتیب نہ دے پائیں جیسا آپ نے سوچا تھا یا جگہ آپ کے خیالا ت کو عملی جامہ پہنانے میں آڑے آ جائے اور انہی مسئلوں کے حل ہومی فائی لایا ہے۔

ہم آپ کو ۲۰ تجاویز دیں گےجو آپ کے گھر کے مختلف کمرے ترتیب دینے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ اور آپ کے کمرے آپ کے مہمانوں کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ 

یہ ایک بہترین مضمون ہے اور ہمیں آپ کو ان تجاویز کے بارے میں بتا کر خوشی ہو گی جو آپ اپنے کمرے ترتیب دینے کے لیے استعمال کریں گے۔

۱۔ ٹی وی والے کمرے کی ترتیب

ٹی وی زیادہ تر لاؤنج میں رکھا جاتا ہے۔ اسے ہمیشہ کمرے کا مرکز بنائیں اور باقی کمرہ اس کے اطراف میں ترتیب دیں۔ سوفے اس کے گرد دائرے میں رکھے جائیں گے تا کہ ہر رخ سے ٹی وی آسانی سے دیکھا جا سکے۔ روشنیاں ٹی وی سے دور اور ٹی وی کے پیچھے توازن سے تقسیم کی جائیں گی۔ ٹی وی کے گرد کا سارا حصہ اس پر منحصر ہو گا اور سارا کمرہ روشن اور خوشگوار لگے گا۔

۲۔ گیراج کی ترتیب

گیراج میں آپ کچھ چیزوں کو ہمیشہ نظر انداز کر دیتے ہیں جیسا کہ دروازے اور کھڑکیاں۔ آپ کو انہیں ہمیشہ صاف اور چمکدار رکھنا چاہیے اور اگر ان پر پینٹ کی ضرورت اور تو فورا پینٹ کریں تا کہ گیراج نظر انداز کیا گیا نہ لگے۔ جس فرش پر گاڑی کھڑی کی جاتی ہے اسے پکا کریں۔ جگہ کی توسیع کر کے گاڑی اندر کرنے کی جگہ بنائیں، اگر کوئی گڑھے وغیرہ ہوں تو انہیں بند کریں اور دھیان رکھیں کہ گیراج کا دروازہ بغیر کسی دقت کے بند ہوتا ہو۔

۳۔ حسین دنیا میں جھانکتی بالکونی کی ترتیب

یہ حسین منظر قدرت سے محبت رکھنے والوں کی جمالیات پر اور کسی طرح پوری نہیں اتر سکتی تھی۔ آپ کو اسے ڈیزائن کرنے کے لیے بالکونی میں موجود ساری جگہ استعمال کرنی چاہیے تا کہ آپ گرم اور روشن دنوں کا مزا لے سکیں اور اس میں اپنے خاندان والوں کے چلنے پھرنے کے لیے کچھ جگہ ضرور چھوڑ دیں۔

۴۔ لاؤنج کی ترتیب

لاؤنج کا فرنیچر اس طرح موڑ کر رکھنا چاہیے کہ وہاں بیٹھے سب لوگ ایک دوسرے کو دیکھ سکیں۔ اس سے کمرہ نرم گرم لگے گا اور آپ اپنے خاندان کے ساتھ کچھ اچھے پل گزار سکیں گے۔ اگر آپ کمرے کو پرجوش رکھنا چاہتے ہیں تو اسے آرام دہ رکھنے کے ساتھ اس میں اپنی پسند کے رنگوں ا اضافہ کریں۔

۵۔ لائبریری کی ترتیب

Wimbledon, LEIVARS LEIVARS Soggiorno moderno

لائبریری صرف کتابیں رکھنے کے لیے نہیں بلکہ فن پاروں کی نمائش کرنے کے لیے بھی کام آتی ہے۔آپ کتابوں کے رنگوں اور سائز کے مطابق ان کے درمیان فن پارے رکھ سکتے ہیں۔

۶۔ باتھ روم کی ترتیب

Bamboo Pixers Bagno moderno wall mural,wallpaper,bamboo

باتھ روم جتنا پروقار ہو اتنا بہتر ہے، خاص کر تب اگر مہمانوں کے باتھ روم استعمال کرنے کا امکان ہو۔ ٹب داخلے کے قریب رکھیں، پھر ٹوائلٹ اور آخر میں شاور رکھیں۔ باتھ ٹب ایسے لگائیں کہ شاور کی جگہ الگ ہو جائے اور آپ مزید پرائیویسی محسوس کریں۔ اس سے آپ پرسکون محسوس کریں گے۔

۷۔ سامان کی ترتیب

اپنے سٹور یا گیراج میں رکھا سامان گھر میں میسر جگہ کے حساب سے ترتیب دیں۔ کھلے شیلف لگائیں تا کہ آپ اپنے تمام اوزار تک آسان رسائی حاصل کر سکیں۔ بھاری سامان نچلے خانوں میں رکھیں تا کہ ان کے گر کر نقصان کرنے کا خطرہ نہ رہے۔ تاروں اور چھوٹی موٹی چیزوں کے ڈبے بنا کر ان پر نام لکھ دیں تا کہ ممکنہ افراتفری سے بچا جا سکے۔

۸۔ تہہ خانے میں صندوقوں کی ترتیب

گیراج یا تہہ خانے میں آپ اس سارے سامان کے لیے صندوق رکھ سکتے ہیں جس کی آپ کو زیادہ تر ضرورت نہیں ہوتی جیسا کہ مختلف اوزار یا مشینوں کے فالتو ٹکڑے۔ یہ ہر صورت میں شاندار ہو گا کیوں کہ یہ ایک ایسا کمرہ بنے گا جہاں سب سامان اپنی جگہ پر رکھا ہو گا۔

۹۔ جوتوں کی الماری کی ترتیب

آپ گھر کے داخلے کے قریب موجود ایک دیوار کو لائبریری جیسی الماری ڈیزائن کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں مگر اس میں آپ کتابیں نہیں بلکہ جوتے رکھیں گے۔  جوتے ان کے استعمال کے مطابق اوپر سے نیچے رکھیں اور ایک قسم کے جوتے ایک جگہ رکھیں۔

۱۰۔ بیڈ روم کی ترتیب

بیڈ روم کو ہمیشہ منظم رکھیں اور اس میں گندگی نہ پھیلنے دیں۔ ٹھیک ہے کہ اس میں مہمان داخل نہیں ہوں گے مگر اس کی صفائی اور ترتیب آپ کے ذہن پر اثر انداز ہوتی ہے۔ یہ آپ کو صبح اٹھتے ہی حوصلہ اور توانائی دیتا ہے۔  دیواروں اور فرنیچر کے رنگوں کی ہم آہنگی کمرے کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

۱۱۔ دیواروں اور ستونوں کی ترتیب

کیا دیواروں اور ستونوں کی کوئی ترتیب ہوتی ہے؟ بالکل! دیواروں کا پینٹ اور سجاوٹ، ستونوں کا ڈیزائن اور ان دونوں کی ہم آہنگی آپ کے گھر میں کی جانے والی بہترین سجاوٹ ہوتی ہے۔ اگر آپ دیواروں پر کام شروع کریں تو یہ بغیر کسی دقت کے ترتیب دی جا سکیں گی۔ کیا آپ نے پورچ کے اوپر بنی دیوار دیکھی؟ یہ پہلے چھت ہوتی تھی مگر ہم آہنگی کے تصور نے اسے ایک حیرت انگیز منزل بنا دیا۔ شیلف میں آپ آرائشی سامان رکھ سکتے ہیں اور خوبصورت روشنیاں لگا کر کمرے کو ایک شاہکار بنا سکتے ہیں۔

۱۲۔ زمینی منظر

باغ کو بڑی ترتیب کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ کی کھڑکی کھلے گی اور آپ ایک حسین منظر اپنے سامنے دیکھنا چاہیں گے۔ کیوں نہ پودوں سے بنے ایک سائبان کے بارے میں سوچا جائے جو قدرت کی دلکش خوبصورتی دکھائے؟ یہ کھانا کھانے، دوستوں سے گپیں لگانے اور آرام کرنے کے لیے اچھی جگہ ثابت ہو گی۔

۱۳۔ چھوٹے باروچی خانوں کی ترتیب

چھوٹے کچن کو ہلکے رنگوں کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ جگہ مزید تنگ نہ لگے۔ ہمیشہ کچن کی صفائی کرتے رہیں اور کاؤنٹر، اوون کے شیشے اور سنک جیسی جگہوں کو ہمیشہ چمکتا رکھیں۔ جتنی الماریاں اور درازیں ہو سکیں، لگائیں تا کہ سب برتن ان میں پورے آ جائیں اور باہر گند نہ بنے۔

۱۴۔ آتش دان

آتش دان کمرے کی ترتیب کا ایک حصہ ہوتا ہے مگر آپ کو اس کی بے پناہ اہمیت کی وجہ سے اسے مزید نمایاں کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ کمرے کو گرمی اور نفاست کا احساس دیتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ فن پارے اور جپسم کے مجسمے اس کے ارد گرد کی جگہ کو حسین بنا دیں گے۔ آپ ان پر قدیم آرائشی اشیاء بھی رکھ سکتے ہیں۔

۱۵۔ لاؤنج کی لائبریری کی ترتیب

آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ لاؤنج کی لائبریری، آفس، خواب گاہ یا راہ داری میں بنی لائبریری سے مختلف ہوتی ہے۔ لائبریری کو زیادہ اونچا نہ بنائیں اور اپنی دسترس میں رکھیں۔ گلدانوں اور خوبصورت آرائشی سامان کی مدد سے اس کی دلکشی میں اضافہ کریں۔

۱۶۔ داخلے کی ترتیب

پودے آپ کے گھر کے داخلے کو خمشگوار اور پرسکون بناتے ہیں، اپنے داخلے کو ان سے کبھی محروم نہ کریں۔ اپنا داخلہ ہمیشہ صاف اور واضح رکھیں تا کہ گاڑی کو اندر داخل ہونے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

۱۷۔ تصاویر کی ترتیب

homify Soggiorno eclettico

تصاویر کا استعمال ہو سب کے ذاتی ذوق پر منحصر ہے مگر کیوں نہ ایک عام اصول کی پیروی کی جائے؟ پینٹنگ کے ساتھ اقسانوی آرٹ اور اس کے ساتھ قدرتی مناظر کی تصاویر لگائیں۔ یہ مل کر آپ کی دیوار پر دیدہ زیب نظر آئیں گی۔ ایک منفرد آرٹ گیلری جو سب کی توجہ گھیرے گی۔

۱۸۔ کچن کے کھلے کاؤنٹر کی ترتیب

homify Cucina moderna

اگر آپ کچن کے درمیانی کاؤنٹر کو بہت سی اشیاء کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں تو اس کا ایک خاص فریم بنائیں جیسا کہ تصویر میں ماربل سے L شکل میں بنایا گیا ہے۔ اور یہ مت سوچیں کہ اس کا بس ایک ہی استعمال ہے بلکہ اس کا ہمیشہ بہترین استعمال کرنے کی کوشش کریں جیسا کہ اگر آپ کے کچن میں سنک کی جگہ نہ ہو تو اس پر سنک بنا لیں۔

۱۹۔ بڑے باتھ روم کی ترتیب

بڑے باتھ روم کا مطلب چلنے پھرنے کی آزادی ہے۔ اس کے عناصر جیسا کہ سنک، الماریوں اور آئینوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کرنے کے بحائے الگ الگ جگہوں پر پھیلا دیں۔ جیسا کہ یہاں باتھ روم کی راہداری کو ڈبل بیسن والے حصے سے علیحدہ کیا گیا ہے جو کشادگی کا احساس دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ باتھ روم مہمانوں کے استعمال کے لیے بھی اچھا ہے۔

۲۰۔ موم بتی کی ترتیب

اپنے گھر کے اندر موم بتیاں لازمی استعمال کریں خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں آپ خوابناک اور رومانوی ماحول چاہتے ہیں، جیسا کہ بیڈ روم اور باتھ روم۔ انہیں گھر کے داخلے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہلکی روشنی والی رنگین موم بتیاں ڈیزائن کی خوبصورتی بڑھاتی ہیں اور کمرے کے خوبصورت لوازمات کو مزید نمایاں کرتی ہیں۔

یہاں دیکھیے وہ بارہ کام جو آپ کو گھر سجاتے وقت بالکل نہیں کرنے چاہیئں۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti