غسل خانہ کے شاور کے 10 ڈیزائن : جو آپ کے نہانے کے ٹب کو نکال دیں گے

usranaz usranaz
BALDUINA, MOB ARCHITECTS MOB ARCHITECTS Bagno moderno
Loading admin actions …

شاور چھوٹی جگہوں کے لئے نہائت موزوں اور عملی کردار ادا کرتا ھے۔نہانے کے ٹب یا نہانے کے ٹب کے شاور جمالیاتی اعتبار سے دونوں یکساں طور پر خوشگوار ھوتے ہیں۔ شاور کے ڈیزائن کے لئے رنگ، پتھروں کے عناصر،شیشہ اور دھات ان سب چیزوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ھے۔

آئیے ایک نظر ان 10 شاندار شاور کے ڈیزائنوں پر ڈالیں اور اپنے نہانے کے ٹب کو تبدیل کریں۔

1۔ مشرقی سٹائل

اس غسل خانہ کا غالب سٹائل سیاہ پتھروں سے مزین سنک  بیسن کا سٹائل ھے۔ شاور کی دیوار کو اسی رنگ کے پتھروں سے سجایا گیا ھے جب کہ فرش پر لکڑی لگائی گئی ھے جو کہ بانی کی مزاحمتی کردار ادا کرتی ھے اور اسے بالکل شفاف شیشے کے ساتھ ڈھانپا گیا ھے۔ پُرسکون لکڑی اور پتھر کا استعمال جسم کے لئے ایک آرام دہ اور پُرسکون ماحول تخلیق کرتے ہیں۔

2۔ غسل خانہ ایک رہائشی کمرے کے طور پر

اس غسل کے ڈیزائن میں ڈیزائنر کی واضح دلچسپی ظاہر ھو رہی ھے جس میں اسے تمام سہولیات سے مزین ایک رہائشی کمرے جیسا اور جسم کی دیکھ بھال کا کمرہ کے طور پر بنایا گیا ھے۔ اس کا فرنیچر سادہ اورعملی ھے جب کہ اسکی ضرورت کی اشیاء چھوٹی لیکن خوبصورت ہیں۔ 

یہ غسل خانہ خوبصورت ،دلکش، جدید اور عملی ھے۔

3۔ شاور کی خاص قسم

آپ کیسے شاور کی خاص قسم کو ڈیزائن کریں گے اور اسےخوبصورت غسل خانے کی ٹب سے مقبلہ کرائیں گے؟ آپ اس غسل خانے کا ڈیزائن اپنی مرضی سے تشکیل دیں ،نہ صرف اسکے بناوٹ میں بلکہ اس کے فریم، اسکی تکمیل، رنگ اور خصوصیات بھی اپنی مرضی سے منتخب کریں۔غسل خانہ میں تفصیلی روشنیوں کا انتظام بہت اہمیت رکھتا ھے۔ کچھ سادہ سجاوٹی اشیاء کا اضافہ بلا شبہ اسکی اہمیت اور دلکشی میں گراں قدر اضافہ کرتا ھے۔

4۔ چمکدار روشنیوں کا ڈیزائن

اس غسل خانہ میں جدید اور بہترین ڈیزائن کے ساتھ  ،خوبصورت چمکدار دیوار شاور کے شفاف شیشوں کے ساتھ ایک دلکش ماحول تخلیق کر ریی ھے۔ ہم یہاں واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ شاور کو بہترین جگہ پر نصب کیا گیا ھے تا کہ اس جگہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔

5۔ رنگ اور آرائشی اثرات

رنگ اور سجاوٹی اشیاء اس غسل خانہ میں جدت کی عکاسی کر رہے ہیں، شاور کے حصہ میں،رنگ اور مختلف ذائقوں کے رنگ ،دیوار اور شاور فرش  کے لئے شوخ سرخ رنگ کا انتخاب ،اس کے ساتھ مخفی سجاوٹی اشیاء اور شفاف شیشے کا استعمال اس غسل خانہ کو پُر لطف اور دلکش بنا رہا ھے۔

6. چوبارہ پر دیہی شاور

آپ کے ذہن میں باتھ ٹب غسل خانہ میں آرام حاصل کرنے کا بنیادی عنصر ہے، تو ہم آپ کی سوچ اس غسل خانہ کے بارے میں  تبدیل کریں گے۔کھلی ھوا اور روشنی کے بہاؤ کے لئے اس کی دیوار میں ایک کھلا خانہ چھوڑا گیا ھے۔۔واش بیسن کے اوپر بڑا آئینہ غسل خانہ کو مزید روشن اور آرام دہ بنا رہا ھے۔

7۔ غسل خانہ مرکزی کردار ادا کرتا ھے۔

خوبصورت غسل خانہ گھر کی جدید اور آرام دہ جگہوں میں سے ایک ھے۔خاص کر جب آپ کا غسل خانہ اس تصویر کے مطابق بنایا گیا ھو۔ خالص ٹھوس سٹیل دھات سے بنی یہ دیوار غسل خانہ کی دلکشی اور جدت میں اضافہ کر رہی ھے۔ فرش پر لگائی گئی لکڑی پانی کی مزاحمتی ھے۔ غسل خانہ کی وسیع جگہ اس غسل خانہ کی اہم خصوصیت ھے۔ خوبصورت، سجیلا اور سٹائلش غسل خانہ اپنی مثال آپ ھے۔

8۔ جدید غسل خانہ

جدید ترین ڈیزائن کا غسل خانہ۔ یہ چھوٹی جگہ کے غسل خانہ کے لئے بہت موزوں ڈیزائن ھے جہاں  ہم دیکھ سکتے ہیں کہ شاور ، غسل خانہ کا ٹب اور واش بیسن سب ایک ہی قطار میں نصب ہیں، جس کی وجہ سے غسل خانہ میں کافی وسیع جگہ میسر ھو رہی ھے۔اس کے علاوہ شفاف شیشے کی دیوار اس غسل خانے میں کشادگی کا احساس پیدا کر رہا ھے۔

9۔ شہری سٹائل کا شاور

شاندار سفید ٹائلز نے پورے غسل خانہ کو گھیر رکھا ھے جب کہ شاور کی مخصوص جگہ کو اور بھی دلکش بنا رکھا ھے۔ جس کی وجہ سے غسل خانہ روشن اور کشادگی کا احساس پیدا کر رہا ھے۔اس کے فرش پر سیاہ اور سفید دھاری دار سٹائل کی ٹائلز رنگوں کا ایک حسین امتزاج پیش کر رہا ھے۔

10۔ سیاہ اور سفید

شاندار ڈیزائن کے ساتھ جدید غسل خانہ ، چھوٹا مگر سٹائلش شاور کا انداز، دو سنک اور سفید اور سیاہ دھاری دار پردہ اور جدید فرنیچر ماحول میں جدت اور آسائش پیدا کر رہا ھے۔ یہ لکڑی کے فرش سے مزین غسل خانہ سیاہ اور سفئید رنگ کے ساتھ ایک شاندار اور دلکش ڈیزائن مہیا کر رہا ھے۔

روزانہ ایک گرم غسل سے لطف اندوز ہوں اور غسل خانہ کے اس آرام دہ ڈیزائن سے تازگی حاصل کرتے رہیں۔.

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti