گھر کی تزئین و آرائش : بوسیدہ حالت سے دلکشی تک

usranaz usranaz
Ristrutturazione di un appartamento sul lungomare di San Vincenzo (LI), mc2 architettura mc2 architettura Cucina in stile mediterraneo
Loading admin actions …

ایک خوفناک مرمتی منصوبے سے نمٹنے کے لئے ،ایم۔سی۔2 آرچیٹیکٹرا کے فنِ تعمیر کے ماہرین نے اس گھر کو شاندار ڈیزائن میں تبدیل کیا ھے جو کہ دنیا بھر کی فہرستوں میں بھدا ترین تھا۔ یہ تبدیلی ناقبلِ یقین طور پر بہت کم وقت میں کی گئی ھے۔اس لئے ہم  اس کو دکھانے میں مزید انتظار نہیں کر سکتے۔

تو چلیں مزید تاخیر نہیں کرتے۔تو دیکھتے ہیں کہ کیسے اس بھدے اور بوسیدہ حال گھر کو ایک جدید ،دلکش اور سہولیات سے آراستہ مکان میں تبدیل کر دیا گیا ھے۔

پہلے :، تاریک گندا اور تباہ کن.

اکھڑے پلستر کی دیواریں، زنگ آلود پانی کے پائپ، کھڑکی کے بغیر اور چڑچڑاہٹ والے دروازے اور جگہ جگہ سے اکھڑے فرش کے ساتھ یہ گھر، ہم حیران ہیں کہ اس گھرمیں رہنے والوں کے لئے یہ گھرصحت کے لئے نقصان دہ کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا۔۔۔اُف

نہائت گندا

ایک اور کونہ، لیکن دکھ کی بات یہ ھے کہ اس کی حالت بھی پہلے جیسی ہی ھے۔اس کے قریب کے معائنے پر پتہ چلتا ھے کہ یہاں پر کبھی خوبصورت ٹائلز لگی رہی ہیں،لیکن بد قسمتی سے ابھی بہت بوسیدہ حالت میں ہیں۔

خستہ حال

اس اپارٹمنٹ کی حالت اصل میں زیادہ بوسیدہ نہیں ھے،لیکن یہ ایسی حالت میں ڈھل چکا ھے کہ ہمیں اس کی فکر ھونے لگی ھے۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پانی کی سیم نے گھر کی دیواروں کو تباہ کر دیا ھے،ان کا پلستر اکھڑ چکا ھے۔ان دیواروں پر کام کرنے اور مرمت کرنے کی ضرورت ھے۔ لیکن شکر ھے اب ہم چیزوں کے روشن پہلو پر بات کر سکتے ہیں۔

تبدیلی شروع ھوتی ھے

اٹلی کے شہر ٹسکنی میں سان وینسینزوایک اپارٹمنٹ جو کہ چھوٹا اور معمولی درجے کا ھونے کے باوجود اس اپارٹمنٹ میں مرمت کے منصوبے اس میں نئی جان ڈال دیتا ھے۔چار خواب گاہوں، دو غسل خانے، دو لاؤنج، ایک علیحدہ کھانے کا کمرہ او حتٰی کہ ایک بیرونی ٹیرس کے ساتھ اس گھر کا ڈٰیزائنر اچھی طرح جانتا ھے کہ کیسے جگہ کو زیادہ فعالیت کے ساتھ استعمال میں لانا ھے۔

تازہ ھوا کا جھونکا۔

بس واہ ! اس کی دیواروں کو نہ صرف دوبارہ مرمت کیا جا رہا ھے بلکہ ایک تازہ اور روشن رنگ کا کوٹ جیسے سفید رنگ اس پوری جگہ کو ایک جدید اور سٹائلش انداز بخشتا ھے۔اس کھلے انداز کا منصوبہ اس باورچی خانہ میں جدید اور خوبصورت سٹائل پیش کر رہا ھے۔

روائتی لاؤنج میں لطف اٹھائیں۔

باورچی خانہ اور اور برآمدہ کے درمیان رہائشی کمرہ تازگی کا احساس پیدا کرتا ھے۔ سفید پینٹ شدہ دیواریں اورسیاہ کشن رہائشی کمرہ میں فرحت بخش احساس پیدا کرتے ہیں۔یہ پہلے والے خستہ حال اور بوسیدہ اپارٹمنٹ سے بہت بہتر اور جدید لگ رہا ھے۔

ایک سادہ اور شاندار کھانے کاکمرہ

اس مرمت شدہ اپارٹمنٹ میں سب سے پسندیدہ جگہ کھانے کی بڑی میز ھے،سفید دلکش اور روشن دیواریں اور ساتھ میں سجاوٹی آرٹ کے ٹکڑے اس چھوٹے سے کھانے کے کمرے کو بے حد حسین بنا رہے ہیں۔کرسیاں سادہ اور دیوار کے رنگ سے ملاپ رکھتی ہیں۔لٹکتی ھوئی میز کے اوپرلائٹ ایک منفرد احساس دے رہی ھے۔

پالش اوردرست اختتام

اب غسل خانہ کی بات کرتے ہیں، اس غسل خانہ میں دیواروں ،چھت اور فرش کی بھیانک حالت کو بہترین انداز میں تبدیل کیا گیا ھے۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اب یہ خوبصورت اور چمکدار سطح میں تبدیل ھو چکے ہیں۔

شاور کی سطح،واش بیسن اور بینچ ایسے چمک رہا ھے جیسے آئینہ چمکتا ھے۔اس غسل خانہ میں ہر ایک چیز صاف اور شفاف نظر آ رہی ھے جیسا کہ اس تصویر سے واضح ھے۔

قدرت سے لطف اندوز ہوں

اور آخر کار،ٹیرس میں بیٹھنے کا منسب انتظام ۔ اعلیٰ معیاری لکڑی کے تختوں سے بنا میز اور سفید پائیدار پلاسٹک کی کرسیاں ایک فرحت بخش احساس پیدا کر رہی ہیں۔ یہ مضبوط بالکونی اطالوی سورج کی کرنوں کو اندر آنے کی اجازت دیتی ھے۔یہ بالکونی قدرتی ماحول جیسا تاثر پیدا کر رہی ھے۔

یہ بہت حیران کن ھے کہ اس گھر کی کس قدر مرمت کی گئی ھے اور کیسے اس بوسیدہ اپارٹمنٹ کو جدید ،دلکش اور خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا ھے۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti