سرمئی رنگ کیوں چھوٹے اپارٹمنٹس کے لیئے اچھا ہے؟

Farheen Farheen
Mieszkanie w szarości , Grey shade interiors Grey shade interiors Soggiorno eclettico
Loading admin actions …

اگر آپ ہومی فائی سے واقف ہیں تو آپ جانتے ہوں گے سفید ہمارا من پسند رنگ ہے— خاص کر چھوٹی جگہوں کے لیئے ۔ تاہم یہ مضمون آپکو بتائے گا کہ ہم آج تھوڑی تبدیلی کے موڈ میں ہیں، صرف تھوڑی سی۔ سرمئی ایک شاندار رنگ ہے۔

چھوٹے اپارٹمنٹس میں ہمیں جدت کے ساتھ ساتھ جگہ کی کشادگی کی بہت فکر ہوتی ہے۔ نیچے سرمئی رنگ مین سجے کچھ بیڈ روم ، باتھ روم ، باورچی خانوں اور لیونگ رومز کی تصاویر ہیں۔ آئیے انہیں دیکھتے ہیں

۱۔ ایک مکمل درمیانہ سرمئی

اس اپارٹمنٹ کو دیکھنے سے آپکو پتہ لگتا ہے کہ سرمئی کتنا شاندار رنگ ہے خاص طور پر جب اسکو دوسرے رنگوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے۔ اس کے برے لگنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں

۲۔ گہرا سرمئی رنگ ڈالیں

جب دیواروں پر ہلکا سرمئی استعمال کیا گیا ہو تو باقی لوازمات پر گہرا سرمئی استعمال کریں جیسے کہ تکیے، پردے وغیرہ

۳۔ تھوڑا سفید شامل کرنا بھی ٹھیک ہے

سرمئی رنگوں کے ساتھ دروازوں کا سفید ہونا کمال لگتا ہے۔

۴۔ ہلکی سرمئی دیواریں گہرے سرمئی کیبنٹس کے ساتھ

جیسا کہ سرمئی ہر رنگ کے ساتھ اچھا لگتا ہے- توگہرے سرمئی رنگ کے کیبنٹس لگائیں یہ امتزاج شاندار ہونے کے ساتھ ساتھ نفیس بھی لگے گا

۵۔سرمئی دیواریں اور سفید چھت

یہ تجربہ کتنا کمال لگ رہا ہے ۔ سرمئی دیواریں اور سفید چھت

۶۔ بہت ہلکا سرمئی قدرتی روشنی کے لیئے

بڑے پیمانے پر آرٹ لگائیں خاص طور پر گہرے رنگوں والی آرٹ جیسی کہ یہاں دیکھائی دے رہی ہے۔ سرمئی بنیاد کے ساتھ باقی رنگ بہت کمال لگیں گے

۷۔ مونو کرومیٹک باتھ روم کتنا کشادہ لگتا ہے

مونو کرومیٹک رنگوں کی پلیٹس کتنی شاندار لگتی ہیں۔ سفید اور سرمئی باتھ روم نظر کو بھلے لگتے ہیں اور جگہ انکی وجہ سے کھلی لگتی ہے

                                                            ۸۔کنکریٹ سے آپ خاص سرمئی حاصل کر سکتے ہیں

کنکریٹ کو خریدنا اور اسکا خیال رکھنا بہت آسان ہے یہ دیواروں اور فرشوں کے لیئے بہت بہتر ہے۔ یہ بہت شاندار لگتی ہے۔

۹۔گہرا سرمئی بیڈ روم کے لیئے

بیڈ روم کا مطلب ہے ایک خاص اور آرام دہ جگہ۔ اسکے لیئے گہرا سرمئ کمال ہے

۱۰۔ بناوٹی سرمئی بہت پیارا لگتا ہے

سرمئی رنگ بہت سارے شیڈز میں آتا ہے اور جب اس میں بناوٹ شامل کر دی جائے تو یہ مزید لاجواب ہوجاتا ہے۔

۱۱۔ پتھر سرمئی رنگ کے ساتھ

Las mejores opciones para tu hogar, SANCHIS SANCHIS Pareti & Pavimenti in stile moderno

ایک شاندار اور مرصع وضع کے لیئے، سرمئی رنگ کے ساتھ پتھر لگائیں۔ یہ پتھر اس میں سرمئی کے مزید شیڈز شامل کر دیں گے

۱۲۔سرمئی ٹائلز ایک چمکدار وضع کے لیئے

سب سے الگ اور جدید وضع کے لیئے سرمئی ٹائلیں لگائیں، یہ باورچی خانے یا باتھ روم میں ایک خاص رنگ لاسکتی ہیں

سرمئی رنگ بہت شاندار رنگ ہے یہ بات تو اب کوئی چھپی ہوئی نہیں ہے۔ کیا آپ ان تجاویز پر عمل درآمد کریں گے؟ یاد رکھیں دیواریں آپ کے گھر کا ایک اہم حصہ ہیں تو انکا خاص دھیان رکھیں۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti