پاکستانی گھروں کے لیئے کمرے تقسیم کرنے کی ۶ تجاویز

Farheen Farheen
Aspirational Apartment, ogling inches design architects ogling inches design architects Soggiorno moderno
Loading admin actions …

چھوٹے اپارٹمنٹس کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان میں ڈائینگ اور لیونگ روم ایک ساتھ ہوتا ہے جنکو الگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ویسے تو الگ الگ میڑیلز کی پارٹیشنز ہوتی ہیں جیسے کہ شیشے کی ، لکڑی کی ، لوہے کی۔ لیکن اگر آپ کو ان میں سے منتخب کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے تو آپکو اس مضمون کو پڑھنے کی ضرورت ہے۔

تو آئیے آپکو کچھ شاندار تجاویز دیتے ہیں

۱۔ کلب کی طرح کے کٹ آوٹس

وہ لوگ جنہیں الگ اور منفرد اشیا سے محبت ہے، یہ ان کے لیئے ہی بنا ہے۔ آپکو یہ پینلز بہت آسانی سے اور مناسب قیمت پر مل سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ آپ ان میں کیبنٹس بھی بنوا سکتے ہیں تا کہ آپ جگہ کا استعمال اچھی طرح کر سکیں۔ یہ اسکو مزید خوبصورت اور مکمل کر دے گا

۲۔ دائروں والے فریمز

homify Cucina moderna

یہ ضروری نہیں کہ آپ ایک واحد طویل پارٹیشن کا استعمال کریں۔ آپ یہ دائروں والے فریمز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ان فریمز کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ آپ ایک فریم کو آسانی سے لگا سکتے ہیں اور یہ کسی چھوٹی جگہ جیسے کہ کھڑکی وغیرہ میں بھی استعمال ہوسکتا ہے

۳۔لیز کٹ دائروں والی پاڑٹیشن

homify Sala da pranzo moderna

اگر آپ اپنی جگہوں کے بیچ زیادہ تنہای چاہتے ہیں تو یہ والی تقسیم بہت بہتر رہے گی۔ ان دائروں کے درمیان سے بلکل نظر نہیں آتا۔ آپ ایک الگ پینل بھی بنوا سکتے ہیں یہ راہداری کے درمیان بہت قدرتی لگے گا

۴۔ درخت کی شکل کے لیزر کٹ آوٹ

ایک اور شاندار ڈیزائن جو استعمال ہوسکتا ہے وہ ہے درخت جیسا اسٹائل، یہ ان کے لیئے بہتر ہے جو ایک صاف شفاف ماحول کے خواہش مند ہیں۔ یہ منظر کو مکمل طور پر بلاک نہیں اسلیئے روشنی کے گزار کے لیئے یہ بہترین ہیں

۵۔پتوں کی شکل کے لیزر کٹ آوٹ

اگر آپ اپنی پارٹیشن میں خوبصورتی بھی ڈھونڈ رہے ہیں تو یہ کمال ہے۔ آپ اس ڈیزائن کو لکڑی میں استعمال کر سکتے ہیں جو کہ فکس ہو،اسطرح آپ تقسیم بھی کر سکے گے اور یہ خوبصورت بھی لگے گا

۶۔ مڑا ہوا لیزر کٹ آوٹ

اگر آپ بہت بڑی پارٹیشن نہیں چاہتے تو یہ مڑی ہوئی پارٹیشن آپ کے لیئے بہت بہتر رہے گی، یہ ڈیزائن سب سے زیادہ دلکش ہے ۔ یہ فرش پر زیادہ جگہ نہیں گھیرتا اسلیئے لوگوں کو بے حد پسند ہے

مزید پارٹیشن کی تجاویز ادھر دیکھیں

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti