ایک چھوٹا اور خوبصورت اپارٹمنٹ جو آپ نقل کرنا چاہیں گے

Farheen Farheen
Girl and the cat, BLACKHAUS BLACKHAUS Cucina moderna Legno massello Variopinto
Loading admin actions …

۷۶ اسکوئر میٹر کی جگہ میں نظم وضبط کے ساتھ، اس اپارٹمنٹ میں گھر والوں اور پالتو جانوروں کی ضرورت کا سارا سامان ہے۔ بلیک ہاس کے آرکیٹیکٹس نے تمام دیہاتی مواد کو ایک ساتھ جمع کیا ہے جیسے کہ اینٹ،شیشہ،لوہا اور کنکریٹ۔ ایک کشادہ پلان جس میں کھلے ایریاز کو آپس میں خوبصورتی سے ملایا گیا ہے، جبکہ ماسٹر بیڈروم کافی سادہ اور آرام دہ ہے۔ باتھ روم بھی شاندار ہونے کے ساتھ بے حد آرام دہ ہیں۔ سفید دیواروں کے ساتھ لکڑی اور لوہے کا استعمال بہت اچھی طرح کیا گیا ہے۔ اس اپارٹمنٹ میں دوپہر کے وقت آرام کرنے اور شاندار صبح کا سورج بکنے کے لیئے ایک شاندار بالکونی بھی ہے۔ اس اپارٹمنٹ کو مزید قریب سے جاننے کے لیئے آئیے اس آرٹیکل کو پڑھتےہیں

خوبصورت لیکن ناوس لیونگ

شاندار اینٹوں، آرام دہ لکڑی کے فرش اور اسٹائلش فرنیچر نے اس جگہ کو جدید اور دیہاتی زندگی کا کامیاب امتزاج بنا دیا ہے اور اندر بنا ہو شاندار بک شیلف اسکی شان میں مزید اضافہ کررہا ہے

دیہاتی انداز کا باورچی خانہ

دیہاتی انداز کی اینٹوں کی دیواروں ، لکڑی کے فرش اور شفاف کیبنٹس کے ساتھ آپکا دلکش دیہاتی طرز کا باورچی خانہ حاضر ہے۔ بڑی سی کھڑکی قدرتی ہوا اور روشنی کو اندر لانے کا ذریعہ ہے جبکہ خوبصورت ڈائنگ کی ترتیب کافی زیادہ دلکش ہے

صحیح ترتیب

ٹی وی کی جگہ یوں رکھی گئی ہے کہ لیونگ اور باورچی خانے دونوں جگہ سے آپ اپنے پسندیدہ شوز کو فالو کر سکیں اور کھلی جگہ ہوا کے گزرنے کا بہترین ذریعہ ہے

دلکش پڑھائی کا کمرہ

ایک شاندار اینٹوں کی دیوار اورا یک آرام دہ لکڑی کا فرش دونوں ملکر ایک شاندار پڑھائی کا کمرہ یا دفتر تشکیل دیتے ہیں۔ فرنیچر ہلکا، شاندار اور ضرورت کے عین مطابق ہے اور اندر بنی ہوئی الماری کمرے میں مزید اسٹوریج کے کام آئے گی

ایک کونا آپکی بلی کے لیئے

دیوار کے اندر بنا ہوا بلی کا یہ گھر آپکو ضرور متاثر کرے گا، یہ بلی کے آرام کرنے کے لیئے بہترین جگہ ہے۔

پر اطمینان بیڈ روم

چمکدار سفید رنگ آپکے ماسٹر بیڈ روم میں ایک سکون اور آرام کا احساس جگاتا ہے۔ آرام دہ لکڑی کا فرش اور ایک بڑا سا بستر آپکو پر سکون ہونے میں مدد دیتے ہیں ، اینٹوں کی دیوار ہونے سے یہ منفرد ہوگیا ہے اور دلکش بھی

جگہ بچانے کے طریقے

توجہ کس طرح بستر کی پچھلی جگہ کو ایک بک شیلف کے طور پر بھی استعمال کیا گیاہے اور باتھ روم کو ایک صاف شفاف فریم کے ذریعے الگ کیا گیا ہے تاکہ فرش کا کوئی حصہ بھی بیکار نا جائے

جادوئی باتھ روم

یہ سفید دیواروں والا باتھ روم بہت کشادہ اور آرام دہ ہے، مجھے خاص طور پر اسکا باتھ ٹب، گول شیشہ بہت پسند آیا ہے۔

غیر جانبدار لیکن خوبصورت

ہلکے سرمئی اور سفید رنگ کے ساتھ یہ باتھ روم نہایت ہی شاندار ہے۔ خوبصورت پرنٹ والی ٹائلز ایک الگ دلکشی لا رہی ہیں

ایک تصوراتی بالکونی

شاندار بیلیں جو آپکی بالکونی کو ایک شاندار وضع بخشتی ہیں اور آرام دہ فرنیچر جگہ کو اور بھی اچھا بناتا ہے-

ایک اور خوبصورت گھر دیکھیں: ایک خوبصورت گھر جو اندر سے بہت شاندار ہے

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti