9 فاش غلطیاں جو آپ کے گھر کو بدنما بناتی ہیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Projeto Casa de Sítio, Jaqueline Vale Arquitetura Jaqueline Vale Arquitetura Soggiorno in stile rustico
Loading admin actions …

ماہرینِ تعمیرات کے بارے میں شائد آپ کا خیال ہو کہ وہ صرف چند عام فہم فیصلے کرتے ہیں کہ کونسی چیزیں گھرمیں اچھی لگیں گی۔ وہ اِ س سے بہت زیادہ کرتے ہیں۔ بات ہمیشہ یہ نہیں ہوتی کہ کس جگہ کیا اچھا لگے گا ، زیادہ ضروری یہ ہے کہ اس بارے میں یقینی طور پر پتا ہو کہ کیا اچھا نہیں لگے گا اور ہمارا خیال ہے کہ ہم نے اندورنی سجاوٹ میں غلطیوں کی کچھ ایسی مثالیں ڈھونڈی ہیں جِن سے یقینی طور پرگریزکیا جا سکتا تھا۔ 

روشنی کے بُرے انتطام سے لیکر رہنے سہنے کے کمرے اور اسکے بیچ میں جو کچھ بھی ہے میں فالتو سامان کا انباراور ٹھسی ہوئی چیزیں ، اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہم ان میں سے کوئی نہ کوئی فاش غلطی کر رہے ہونگے ۔ آئیے مِل کر جائزہ لیتے ہیں کچھ ایسی غلطیوں کا جو ہم نے ڈھونڈی ہیں  اور جن سے مستقبل میں بچا جاسکتا ہے۔  

1۔ ہرکمرے کے لئے الگ سجاوٹ

ہوسکتا ہے آپ کو بغیر کسی خاص ترتیب کے گھر کی سجاوٹ کرنا پسند ہو اورگھر کی آرائش کے لئے کسی ایک انداز کو منتخب کرنا آپ کے لئے مشکل ہو۔ مگر ایسا کرتے وقت حد سے گزرنے کا نتیجہ ایک بے ربط گھر کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے کم ترین سامان والے رہنے سہنے کے کمرے کے نزدیک ایک روایتی باورچی خانہ نہیں چاہئے اور یہی خیال آپکا باقی کمروں کے لئے بھی ہے تو ایک باہم مربوط توازن قائم کرنے کی کوشش کریں۔ 

2۔ روشنی کا بُراانتظام

ڈیزائنرز کے لئے یہ سب سے بڑا خوف ہے۔ خاص طور پر جب کمرہ خوبصورتی سے تیار ہوا ہو۔ اگر آپ کے کمرے میں روشنی کا موثر انتظام نہیں ہوا ہے تو آپ کس طرح اس سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں یا مختلف عناصر میں امتیاز کر سکتے ہیں۔ روشن اور ہلکی روشنی ہمیشہ بہترین رہتی ہے۔ 

3۔بہت زیادہ مختلف تعمیری سامان

جب بہت زیادہ اورخوبصورت تعمیری سامان دستیاب ہو تو اپنے گھر کے لئے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن آپ کو ایسا کرنا چاہئے۔ ہر چیز کا تھوڑا تھوڑا استعمال ایک بہت زیادہ مصروف اور الجھا ہوا تاثر قائم کرے گا۔ لیکن زیادہ پریشان مت ہوں اگر آپ قدرتی تعمیراتی سامان کا انتخاب کریں تو وہ سب ایک ساتھ اچھے لگیں گے چاہے اکھٹے ہی کیوں نہ استعمال کئے گئے ہوں۔ 

4۔ جگہ کا غلط استعمال

آپکو شاید لگتا ہو کہ چھوٹی جگہیں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں۔ مگر کبھی کبھار یہ ایک کمرے کو زیادہ سکیڑ دیتی ہیں۔ کم حقیقتاً زیادہ ہوسکتا ہے جب بات آمدورفت کی آسانی اورروشنی کے قدرتی بہاؤ کوممکن حد تک بڑھانے کی ہو۔ اسلئے اپنی ضرورت سے زیادہ فرنیچر کو گھُسانے کی کوشش نہ کریں۔ 

5-بہت زیادہ انبار

ہم سب ایسا کرتے ہیں۔چیزوں کا انبار لگانا اوراسکا قابو سے باہر ہونا حیرت انگیز حد تک آسان ہے۔ لیکن اگر آپ اسکے دام میں آگئے تو آپکے مہمان اسکے علاوہ اور کچھ نہیں دیکھیں گے۔ کوئی آپکی خوبصورت ٹائلوں یا رنگوں کے دلفریب استعمال کو نہیں دیکھے گا ۔ سب کی نظر فالتو اکھٹی کی ہوئی چیزوں کے پہاڑ پر ہی جائے گی ۔ 

6۔ پرہجوم سجاوٹ کا انتخاب کرنا

انوکھے ڈیزائن دلچسپ لگتے ہیں مگران پرآپ کو بہت مضبوط گرفت رکھنی پڑتی ہے۔ ایک  لگن سے سجائے ہوئے گھر کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کئے آپ کو تھوڑی سوبر اور شائستہ تجاویز پر غور کرنا پڑے گا گو کہ سجاوٹ کی کچھ منفرد چیزیں آپ ان میں شامل کر سکتے ہیں۔ 

7۔ بوریت کی حد تک احتیاط

homify

اگرچہ ہم ڈیزائن کی سادگی کی بات کر رہے ہیں مگر برائے مہربانی اس بات سے پرہیز کریں کہ اسکو دیکھ کر اکتاہٹ ہونے لگے۔ کسی نمایاں اور انوکھےڈیزائن کو اپنانے میں کوئی حرج نہیں۔ ایسے ڈیزائن کسی بھی گھر کو ایک نئی رونق بخشتے ہیں۔ درحقیقت اسے آپ اپنے گھر کے سامنے کے حصے پر بھی لاگو کر سکتے ہیں اور اس پر کسی شوخ اورخوبصورت رنگ کا روغن کر سکتے ہیں۔ 

8۔ تاریک جگہوں کو چھوڑ دینا

اگر آپکے گھر کا کوئی کونہ یا راہداری ایسی ہے جو بہت اندھیری یا بے رونق ہے تو اس پر بھی توجہ دیجئے۔ جس چیز کے آپ عادی ہوجائیں وہ تیزی سے پھیلتی ہے اورباقی گھر کو بھی اداسی کی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ اور جب اسکو دور کرنے لے لئے صرف سفید روغن اور بھاری فرنیچر کو ہٹانا درکار ہو تو پھر آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

9۔آسان آمد ورفت میں رکاوٹ

بلا وجہ چیزوں کا انبار لگانا ایک الگ مسئلہ ہے اور وہ عمومی طور پر چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں۔ مگر بے تحاشہ فرنیچر جمع کرنا ایک اس سے بھی بڑا مسئلہ ہے۔ آپ کو اپنے کمروں میں آمدورفت کی آسانی کو یقینی بنانا ہے اسلئے اگرکچھ میزیں یا کرسیاں اسمیں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں تو اُن سے چھٹکارا حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ 

کچھ اور غلطیاں جن سے آپ کو گریز کرنا چاہئے انکے لئے یہ تجویزی کتاب دیکھئے خوابگاہ کی سجاوٹ میں ہونے والی 9 غلطیاں جن سے گریز ضروری ہے۔  

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti