پانچ گھروں کی تجدید جو آپ نقل کر سکتے ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Piccolo appartamento per una giovane coppia, Fluido Design Studio Fluido Design Studio
Loading admin actions …

کسی گھر یا کمرے کی تجدید کبھی آسان نہیں ہوتی۔ عام طور پر ہمارے پاس چننے کے لیے بےشمار انتخابات ہوتے ہیں۔ مگر ہاں، ہمارے ذہن میں ایک واضح خاکہ اور منصوبہ ہونا چاہیے تا کہ پیشہ ور ہمیں ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دے سکیں۔

پہلا سوال جو ہم خود سے کریں گے وہ یہ ہونا چاہیے: مجھے کس چیز کی ضرورت ہے؟ اس سوال کے جواب سے ہمیں تجدید کا مقصد پتا چلے گا۔ کیا یہ بچے کے کمرے کے لیے ہے، ایک بڑے لاؤنج کے لیے یا ایک نئے باتھ روم کے لیے؟ ہر انسان کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں اور ہمیں اپنے ضروریات کے بارے میں سوچنا ہے۔  

دوسرا بنیادی سوال یہ ہے: کیا میرے پاس اتنی جگہ ہے؟ جگہ بنانا مشکل کام ہو سکتا ہے، خاص کر تب جب گھر کی چار دیواری میں تبدیلی ممکن نہ ہو۔ ہمیں تمام انتخابات کو سامنے رکھنا ہو گا۔ 

آخری سوال سب سے اہم ہے: میرا بجٹ کیا ہے؟ یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ تجدید مہنگی ہو سکتی ہے سو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ اس منصوبے پر کتنی رقم خرچ کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو کام کے دوران پیدا ہونے والی مشکلات سے بچائے گا۔ 

ان تین سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کے بعد آپ تجدید کی تیاری شروع کر سکتے ہیں۔ 

آج ہومی فائی پر ہم آپ کو پانچ شاندار تجدید کے منصوبے دکھائیں گے اور شاید آپ انہیں اپنی منصوبہ بندی کے لیے مددگار پائیں۔ 

کیا آپ ایک نظر ڈالنے کے لیے تیار ہیں؟

اہم جانچ پڑتال

اس منصوبے میں دیواریں گرانا شامل تھا جس نے اسے انٹیریئر ڈیزائنرز کے لیے ایک تخلیقی منصوبہ بنا دیا۔ اس تصویر میں ہم گھر کا داخلہ اور پس منظر میں موجود کچن اور لاؤنج دیکھ سکتے ہیں۔ نئے منصوبے میں واضح طور پر تراش خراش، شکلوں اور دیواروں اور چھت کا استعمال شامل ہے۔ 

دیواریں توڑنے کے بعد سارے اندرونی حصے کو نئے طریقے سے سوچا اور ترتیب دیا جا سکتا ہے۔

کام کے دوران

کام کے بعد

کیا آپ اس کھلے گھر کا حسن، دلکشی اور جدت دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین کر سکتے ہیں؟ پختہ فرش اور سفید دیواریں گھر کی روشنیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ 

اس منصوبے کا مقصد ایک ایسے گھر کی تخلیق تھا جو کھلا اور کشادہ ہو اور ڈیزائنرز اس میں کامیاب رہے۔

۲۔ پہلے: ڈھائی مرلہ کی تبدیلی

تجدید کے اس منصوبے میں ڈیزائنرز نے گھر کی ساخت سے پیدا ہونے والی پابندیوں کو دھیان میں رکھا کیوں کہ یہ ایک چھوٹا اپارٹمنٹ تھا۔

یہ تصویر دکھاتی ہے کہ تجدید سے پہلے یہ جگہ کیسے ترتیب دی گئی تھی جہاں کچن اور لاؤنج کی مشترکہ بالکونی شہر کا منظر دکھاتی تھی۔ مشترکہ بالکونی کے باوجود دونوں حصوں کو ایک دیوار سے تقسیم کیا گیا تھا۔ اندرونی حصے میں داخلے کے لیے ایک چھوٹی سی عملی راہ داری تھی۔ اس گھر میں ہر چیز بہت تنگ اور بند تھی۔

بعد میں

نئی کشادہ ترتیب نے پورے گھر کو کھول دیا، کچن، لاؤنج اور کھانے کے کمرے کو اکٹھا کر دیا۔ کیا آپ کو کچن کاؤنٹر کے ساتھ رکھے سٹول پسند آئے جہاں مہمان اور گھر والے آرام سے بیٹھ سکتے ہیں؟

خاکے

خاکے

یہ کشادہ منصوبے ڈیزائن کی تبدیلی دکھاتے ہیں۔ یہ تبدیلی سے پہلے اور بعد میں گھر کے نقشے کا فرق دکھاتے ہیں۔

۳۔ پہلے: کسی خوفناک خواب کی طرح

بعد میں

یہ تصویریں ایک ایسا گھر دکھاتی ہیں جو ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گر رہا تھا۔ یہ ویران گھر ایک خوبصورت سبزہ زار میں بنا تھا اور یہ حق رکھتا تھا کہ اسے ایک دوسرا موقع دیا جائے۔

نئے رہنے کے کمرے میں بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیاں ہیں جو گرد و پیش کے دلکش مناظر دکھاتی ہیں۔ اندونی حصہ خوبصورتی سے بیرونی حصے میں ضم ہو جاتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی اتنا حسین منظر دیکھا ہے؟  

بڑی بڑی کھڑکیوں کا ایک اور فائدہ بھی ہے، یہ قدرتی روشنی کی خاصی مقدار گھر کے اندر لے آتی ہیں جس سے یہ مزید ہوادار اور آرام دہ بن جاتا ہے۔   

اونچی چھتیں اور لکڑی کا فرش اس گھر کو جدید اور پرسکون ماحول دیتا ہے۔

۴۔ پہلے اور بعد میں

چوتھے منصوبے میں ہم واضح طور پر تجدید سے پہلے اور بعد کا فرق دیکھ سکتے ہیں۔

جو پہلے ایک بے کار اور تنگ سی راہ داری تھی وہ ایک فعال اور کشادہ جگہ میں بدل گئی۔ 

کیا آپ نے دیکھا کہ دیوار سے لگی ایک فعال اور متاثرکن سامان رکھنے کی جگہ کتنا فرق پیدا کر سکتی ہے۔  

یہ نہایت عمدہ اور سادہ ہے اور ایک نفیس وضع بناتا ہے۔

بعد میں

اگر ہم کچن میں نظر ڈالیں تو ایک صاف اور روشن ڈیزائن دیکھتے ہیں۔ سفید الماریاں اور فرنیچر بےداغ لکڑی کے فرش کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

یہ ہماری پسندیدہ تبدیلیوں میں سے ایک ہے۔

سوا مرلے کی ایک اداس جگہ سکون کے ٹھکانے میں بدل گئی

ہمارا آخری منصوبہ ایک سوا دو مرلے کے گھر کی تجدید دکھاتا ہے۔ 

یہ شکستہ اور تباہ حال جگہ تجدید کے دوران مکمل طور پر تبدیل کر دی گئی تھی تا کہ اسے شہر میں کم مدت کے لیے قیام کرنے والوں کو کرائے پر دیا جا سکے۔ آپ یقین نہیں کریں گے یہ کتنا حسین ہو گیا۔ 

اسے ایک تازہ دم کر دینے والا صنعتی ڈیزائن دیتے ہوئے بھی ڈیزائنرز اس عمارت کے کچھ تاریخی عناصر بچانے میں کامیاب رہے۔

خاکے

اس منصوبے کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے ہمیں اس کے خاکے دیکھنا ہوں گے۔ نیچے والی تصویر اس عمارت کی کھلی ترتیب دکھاتی ہے جبکہ اوپر والی تصویر دکھاتی ہے کہ اس گھر کو کس طرح تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

کیا آپ نے دیکھا کہ رہنے کے حصے کے لیے کتنی جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ باقی کی جگہ خواب گاہ اور باتھ روم کو دی گئی ہے۔ اگر آپ کو یہ مضمون اچھا لگا تو یہ بھی پسند آئے گا: ایک تجدید جو آپ کو دیکھنا ہو گی۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti