۶ عادات اپنے گھر کو ہمیشہ صاف رکھنے کے لئے

Shahtaj Shahtaj
Трехкомнатная квартра в г.Новосибирск, Design Studio Details Design Studio Details Soggiorno eclettico
Loading admin actions …

شاندار برآمدے میں لکڑی کا فرش۔ دلفریب دیوان خانے میں خراب صوفہ۔ بہترین خواب گاہ میں مرمت مانگتی کھڑکیاں۔ اور آپکے باورچی خانے سے آتی انتہائی خراب بَدْبُو۔ کیا جذباتوں کا قتل ہے۔

گھر میں رہنے (اور خوش ہونے) میں نمایاں طور پر خوبصورت سجاوٹ اور نفسیاتی اطلاق سے کہیں زیادہ شامل ہے۔ اسے صاف ستھرا رکھنا ایک ضروری حصہ ہے۔ آپ، ظاہر ہے، اِس بات سے آگاہ ہوں گے، بالکل اسی طرح آپ جانتے ہوں گے کہ گندا ماحول آپکے مزاج اور صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ لیکن وقت (اور صبر) ہمیشہ موجود نہیں ہوتے۔ تو، صفائی کا کیڑا بنے بغیر، آئیں دیکھتے ہیں کچھ چھوٹے اور آسَان طریقے گھر کی صفائی اور ستھرائی کے درجے بہتر بنانے کے۔ بس یہ روزانہ کے کام میں سے کچھ منٹ لے گا آپکو گندگی میں جاگنے سے بچانے میں – یا، شاید بدتر، غیرمتوقع مہمانوں کا آنا اس دن جس دن آپکا گھر سب سے بدترین لگ رہا ہو۔

۱ . ذخیرہ اندوزی کی عادت ختم کریں

کل کے اخبار، ادا کیے جانے والے بِل، آدھی پڑھی ہوئی ناول جسکے ساتھ آپ ابھی بھی مصروف ہیں… یہ، اور مزید، ہمارے پیچھے جمع ہونے لگتے ہیں، اور ہمیشہ مائل ہوتے ہیں ان واضح جگہوں پر جہاں سے ہم انھیں نظر اندازِ نہ کریں – جیسے کافی کی میز۔

تو، آپ کندھے اچکانے کے علاوہ اور کیا کرسکتے ہیں؟ معماروں کی مدد لیں یا خود سےعمل کریں! ایک حصہ حاصل کریں جو ان عجیب لیکن عارضی چیزوں (جیسے آپکے بِل) کے لیے اسٹوریج کی جگہ کے طور پر کام کرے، لیکن یاد رہے ایک بار وہاں رکھ دیئے گئے، آپکے پاس محدود وقت ہوگا انکا خیال رکھنے کے لیے۔ کچھ چھوٹے ڈبے یا ٹوکری جتنا سادہ مثالی ہوگا۔ دوسری مستقل اشیاء کے لیے، جیسے آپکی گاڑی کی چابیاں یا بٹوہ / پرس، قریب موجود کرسی پر پھینکنے کے بجائے دراز یا دیوار ہک کا انتخاب کریں – اور انہیں یہاں رکھنے کی عادت بنالیں۔ یہ آپکو یقینی طور پر اگلی صبح اپنی چابیاں ڈھونڈنے کی پریشانی سے بچائیگا۔

۲ . دیوان خانہ

ٹی وی کے سامنے سست اور بے توجہی سے بیٹھنا واقعی ایک مخفی ظھور شے ہے۔ ایک منٹ آپ تصفیہ کرتے ہیں اور اپنے پسند کا چینل لگاتے ہیں، اور ۳۰ منٹ بَعْد وہاں آپکے برابر میں ایک خالی مٹھائیوں کا ڈبہ اور کافی کی میز پر ایک خراب مگ موجود ہوتا ہے۔ کیا ہوا وہاں؟ 

ان عجیب واقعوں کے قطع نظر، اس تمام گندگی کو وہیں چھوڑ کر اپنے پلنگ کا رخ اختیار کرنا انتہائی آسَان انتخاب لگتا ہے۔ یہ کرنے کی جراٴت بھی مت کیجئیگا۔ جو کچھ بھی خالی ہے اسے پھینک دیں، دھو کر صاف کرلیں جو آپ کرسکتے ہیں، جنکو دھونے کی ضرورت ہے انھیں برتن دھونے کی جگہ پر رکھ دیں، اور اپنے اتارے ہوئے موزے اپنے ساتھ کمرے میں لے جائیں۔ جیسے کے رہنے کا کمرہ، رہنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ہر فرد وہاں اپنا نشان چھوڑ کر جاتا ہے (اک آئی پوڈ یہاں، ایک خالی گلاس وہاں)۔ اور ظاہر ہے اپنا سامان چھوڑ کر جانا اور پھر بَعْد میں اسے سمیٹنا بہت آسَان لگتا ہے۔ لیکن اِس سست عادت کو آغاز میں ہی ختم کرنے سے آپکے دیوان خانے اور ذہنی حالت دونوں کے لیے معجزہ ہوگا۔

۳ . باتھ روم

یہ وہ جگہ ہے جسکا استعمال خاندان میں ہر کوئی دن میں کئی بار کرتا ہے، باتھ روم باقی جگہوں کی نسبت جلدی گندا ہوتا ہے۔ لیکن روزانہ فرش پر پالش کرنے کی ضرورت نہیں۔

ہر ہفتے ایک بہت بڑی صفائی کے انماد کے بجائے چھوٹے حمایتی عمل ہر دوری کے ساتھ منتخب کریں۔ مثال کے طور پر، اپنے دانت صاف کرنے کے بَعْد، بیسن کو اچھی طرح پانی سے دھو کر یقینی بنائیں کہ وہ صاف اور تازہ ہے، الماری پر جو آپ نے ٹوتھ پیسٹ گرایا ہے اسے مکمل طور پر صاف کریں، اور فرش پر گرے ہوئے پانی کو بھی صاف کرلیں۔ پھر ان کٹر صفائی کی رسومات (کونو کی جھاڑ پونچھ اور فرش پوچھنا) کو آپکے ہفتے کے صفائی کے شیڈول کے لیے چھوڑ دیں۔

۴ . خواب گاہ

homify Camera da letto moderna

ہم بالکل سمجھتے ہیں اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو بمشکل اپنے کام پر جاگتے ہوئے جاتے ہیں – ہم جانتے ہیں کچھ صبح پوری چوکسی کی حالت میں اٹھنا كتنا مشکل ہوتا ہے۔ تو ، اِس مسئلے کے ساتھ، کس کے پاس وقت اور طاقت ہے ایک پلنگ بنانے کے لیے؟ 

آپ شاید یہ سننا نہیں چاہینگے، لیکن اپنا پلنگ اپنے والدین کے بتائے ہوئے طریقے سے بنانا ضروری ہے۔ یہ آپکو شام میں آ کر کام کرنے سے بچاتا ہے، اور آپ خود بھی جانتے ہیں کہ آپکے اس وقت کام کرنے کی چاہت بھی کم ہوگی، خاص کر اگر آپکا دن دفتر میں بہت برا رہا ہو۔ اسکے بجائے ۲ منٹ پہلے کا آلارم لگائیں، جو کام کے لیے بھاگنے سے پہلے آپکے پلنگ ٹھیک کرنے کے لیے کافی ہیں، اور یاد رکھیں تھوڑی تازی ہوا کے لیے کھڑکی کھول لیں (ہاں، سردیوں میں بھی)۔

۵ . آپکے تیار ہونے کی جگہ

چاہے آپکے پاس شگفتہ، مسہورکن چل کر آنے والی الماری یا ایک معمولی الماری / ڈریسر جیسے عام انسان، آپ روزانہ گندے کپڑے ہٹانے اور صاف کپڑے رکھنے کے عمل کا سامنا کرتے ہیں۔ اور اصل میں، آپ ان گندے کپڑوں کا کیا کرتے ہیں؟ شاید اگلی بار تک کے لیے اسے کرسی پر لٹکا دیتے ہیں؟ لگتا تو ہے۔ 

یہاں ایک چھوٹی لانڈری کی ٹوکری با سہولت کام آئیگی۔ ظاہر ہے ہم یہ مشورہ نہیں دے رہے کہ ہر بار آپ شرٹ اتاریں آپ کپڑوں کی دھلائی کریں، لیکن اپنے تمام گندے کپڑوں کو اکھٹا رکھنا آپکے دھلائی کے دن کو زیادہ آسَان (اور تیز) بنادیگا بہ نسبت پلنگ کے نیچے اور کافی کی میز پر پچھلے ہفتے پہنا ہر ایک کپڑا تلاش کرنے سے۔ ساتھ ہی، یہ بکھرے منظر کو کافی حد تک کم کردیگا۔

۶ . ایک سے بہتر دو

ہم میں سے کچھ لوگ محکمہ صفائی کو بلاتے ہیں؛ دوسری لوگ خود سے کرنا پسند کرتے ہیں۔ اور اِس دوسری قسم میں، زیادہ تر ہفتے میں ایک دن کو ترجیع دیتے ہیں گھر کے سامان سمیٹنے اور اسے اوپر سے نیچے تک صاف کرنے کے لیے، جو پھر ایک انسان کو تھکا ہوا اور متحرک بنا دیتا ہے۔

کیا ہم صفائی کے لیے ہفتے میں ایک کے بجائے دو دن کا مشورہ دیں؟ لیکن اپنے صفائی کے دن کو دگنا کرنے کے بجائے، ہم اسے مؤثر طریقے سے آدھا کرنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، پہلے دن اپنے گھر کے سماجی علاقوں پر توجہ دیں (باورچی خانہ، دیوان خانہ، کھانے کا کمرہ، وغیرہ۔)، جبکہ ذاتی جگہوں (خواب گاہ، باتھ روم، وغیرہ۔) کو اگلے دن صاف کریں۔ اپنے کام کے بوجھ کو اس طرح بانٹنا آپکی محنت کو یقینی طور پر کم کردےگا، اسکے علاوہ آپکو اپنا پُورا ہفتے کا دن گھر کی صفائی کرتے میں نہیں گزارنا پڑے گا۔ اور، ظاہر ہے، چونکہ آپ ہمارے اِس تجزیے میں بتائے گئے تمام تجاویز پر عمل کرینگے، گھر کی صفائی پہلے کے دنوں کی نسبت اب سے ہلکی صباء ہوگی!  اگر آپکو یہ مضمون پسند آیا، تو دیکھیں: گھر کے اطراف استعمال کرنے کے لئے ۸ حیرت انگیز تجاویز

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti