عام کاؤچ سے جان چھڑانے کے ۵ رنگین اسباب

Shahtaj Shahtaj
Гостиная "Centro", Студия дизайна Дарьи Одарюк Студия дизайна Дарьи Одарюк Soggiorno classico
Loading admin actions …

رنگ موڈ اور ماحول بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں جو فوری اور متاثر کن ہوتا ہے۔ بہترین انٹیریرز کے پاس ہمیشہ بتانے کو ایک کہانی ہوتی ہے؛ جو کسی بھی جگہ پر مختلف طریقوں سے مہم جوئی کا احساس لے آتے ہیں۔ کاؤچ فرنیچر کے اس ایک حصے کی طرح ہے جو اس طریقے کو بخوبی متاثر کرتا ہے جس سے ہم اپنے اسٹائل کو اپنے گھروں میں تبدیل کرتے ہیں۔ غیرجانبدار کاؤچ محفوظ اور لازمی ہے، لیکن کبھی کبھار ذرا سے رنگ کا شمول فیشن ایبل اور شاندار طریقہ ہوگا اپنی ذاتی پسند اور جمالیات دونوں کی عکاسی کرنے کا۔

تجربہ کرنے کا طریقہ

خود کو تجربے کرنے اور آگے بڑھنے کی آزادی دیں  رسک لینا سب سے بہترین طریقہ ہے یہ پتہ لگانے کا کہ آپکے لئے کیا کام کرے گا اور کیا نہیں۔ یہی چیز انٹیریر ڈیزائن پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ اگر آپ رنگوں سے سجانے میں نئے ہیں، تو ایک وقت میں ایک فرنیچر کے حصے سے شروعات کریں۔ ایسا رنگ منتخب کریں جسکے ساتھ آپ رہنے میں سب سے زیادہ آرام دہ ہوں گے۔ رنگین کاؤچ آپکو یہی کرنے کا موقع دیتا ہے؛ کوئی ایسا چنیں جو رنگ کا دھماکہ شامل کرے اور بغیر ضائع ہوئے امتزاجی ہو۔ پرامن منظر کے لیے اِس رنگ کے جھماکے کو گرم لکڑیوں اور غیرجانبدار رنگ کی تفصیلات کے ساتھ شامل کریں۔

رنگ بنائے مرکزی نقطہ

homify Soggiorno moderno

کمرے میں مرکزی نقطہ بنانا بہترین اسٹائل کا ایک اہم حصہ ہے۔ رنگوں کا استعمال کسی بھی کمرے میں ایسا کرنے کا سب سے آسَان طریقہ ہے۔ رنگین آرائِشی کاؤچ آپکے مرکزی نقتے کو باآسانی نمایاں کرسکتا ہے بغیر توجہ بھٹکائے یا دھیان کے لیے لڑائی کیے۔ کچھ بھی ایک خالی دیوار سے یک اصلوب نہیں ہے؛ کمرے کی سب سے بڑی دیوار کے ساتھ کاؤچ لگا دیں اور توجہ دلانے کے لیے اسکے اوپر ایک آئینا یا تصویر لگا دیں۔ شوخ اور رنگین کاؤچ کا استعمال کرنے کا مطلب ہے باقی کے کمرے کی کلر اسکیم کو غیرجانبدار رکھا جائے۔ ہر چیز متاوازن رکھنے کے لیے آپ شاید سرمئی دیواریں اور قدرتی لکڑی کے فرش کے ساتھ کام کرنا زیادہ پسند کرینگے۔

بنیادی شخصیت

ہم رواج، خود سے کرنے والے منصوبوں پر بہت وقت صرف کرتے ہیں اور چیزوں کو خوبصورت اور بہتر بنانے کے لیے اتنے طریقے تلاش کرتے کرتے انمیں ہم کھو جاتے ہیں اور اپنے ذاتی اسٹائل اور ہمارے لیے کار آمَد چیزوں کو بھول جاتے ہیں۔ آپکا گھر آپکی پناہ گاہ ہے، آرام اور پر سکون ہونے کی جگہ اور آپ کس طرح اسے ڈیزائن کرتے ہیں یہ اسکی عکاسی کرتا ہے۔ سادہ باریکیاں اور رنگ ہماری شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتا ہے اور مختلف جذبات اُجاگَر کرتا ہے۔ شعاع ریزی کے کچھ رنگ دوسروں کی نسبت زیادہ سکون بخش ہوتے ہیں؛ مثال کے طور پر، نیلے اور ہرے رنگ کے کچھ شیڈز سکون کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ گلابی، دوسری طرف، نرم اور سکون بخش ہے اور رومانوی احساس جگاتا ہے۔ کاؤچ کا رنگ منتخب کریں جو کردار میں اضافہ کرے اور پر سکون نخلستان پیدا کرے۔ اپنی پَسَنْدِیدَہ وضع کے حصول کی کنجی اِس بات کا پتہ ہونا ہے کہ آپکے گھر کے لیے کیا کار آمَد ہے۔

کشادہ جگہ کا آسْرا

homify Soggiorno moderno

جب آپ ڈیزائن کرتے ہیں تو آپ چاہتے ہیں کہ تمام عناصر مکمل وضع کے لیے مجموعی طور پر کام کریں۔ ایک بڑا کمرہ نعمت بھی ہوسکتا ہے اور لعنت بھی۔ یہ بہت بکھرا ہوا منظر بھی پیش کرسکتا ہے کیونکہ آپ ہر ممکن جگہ کو استعمال میں لانے کے لیے اس میں بہت ساری چیزیں شامل کرتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں بڑا رنگین کاؤچ آتا ہے۔ بخوبی منتخب کیا گیا کاؤچ کمرے میں وزن شامل کرتا ہے جہاں بھی آپ اسے رکھتے ہیں۔ رنگ کے ساتھ، مکمل برعکس فراہم کرکے یہ فوری طور پر توجہ کھینچتا ہے اور جگہ محفوظ، آرام دہ اور مدعو محسوس ہوتی ہے۔ متاثر کن کاؤچ کی مثال لیں؛ یہ جگہ کو بخوبی مختلف بناتا ہے، جو اسے آرام دہ اور مزید بصری طور پر قابل رسائی بناتا ہے۔ زیادہ اہمیت دینے کے لیے اسکے گرد چھوٹے فرنیچر کے ٹکڑے یا روشنیاں لگائیں۔

فوری ڈرامہ تخلیق کرے

آپکو ماننا پڑے گا؛ کمرے میں داخل ہونا اور رنگین فرنیچر سے سامنا کرنا بہت ہی دلچسپ ہوتا ہے۔ رنگین کاؤچ نا صرف تفریح، چنچل، اور اسٹائلش پسندیدگی پیش کرتا ہے۔ برقی جھٹکا نکالتے ہوئے اس میں پوری جگہ کو جذب کرنے کا طریقہ شامل ہے۔ ٹھوس یا رنگین ڈیزائن کے ساتھ ایک کاؤچ واضح یاد دہانی ہے کہ یہاں سجاوٹ کی پرانی وضاحت میں پھسنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور کبھی کبھار احتیاط سے کام لینا بورنگ اور پھیکا ثابت ہوتا ہے۔ ڈرامے، انفرادیت اور جگہ بنانے اور آراستگی جو عام نہیں ہوتی اِس میں جوش و خروش ہوتا ہے؛ کچھ واقعی دلچسپ اور شاندار۔ یہ ذاتی اسٹائل اور کشش کی بھی وضاحت کرتا ہے۔

اور جاننے کے لئے دیکھیں: ۸ ایسی غلطیاں جن سے اپنے گھر کے مرکزی دروازے کے لیے بچا جاسکتا ہے

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti