دیہی علاقوں کے 3 گھر جو آپ کو شہر چھوڑنے پر مجبور کر د یں گے

Namra Farman Namra Farman
Caterpillar House, Feldman Architecture Feldman Architecture Case moderne
Loading admin actions …

جہاں شہر کی زندگی مزے سے بھری اور مصروف کن ہوتی ہے، وہیں دیہی علاقوں سے ایسی فطری وابستگی ہوتی ہے کہ ھم میں سے کوئ بھی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔ کھلی جگہوں کی موجودگی، تازہ ہوا، امن اور خاموشی کو دیکھ کر دیہاتی علاقوں سے منہ موڑنا مشکل ہے لیکن جب آپ دیکھیں گے کہ شور شرابے سے دور لوگ کیسے گھر بنا رہے ہیں تو آپ اس علاقوں میں منتقل ہونے کو سنجیدگی سے سوچیں گے! یہ سب سوچتے ھوئے ھم نے آپ کے لیے ایسے 3 گھر ڈھونڑے ہیں جو اپنے ہی اندر کامل اور بےحد جدید ہیں۔ جن لوگوں نے یہ گھر ڈیزائن کیے ہیں وہ یقینا یہ سمجھتے ہیں کہ لوگ کیوں شھر سے دور جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایسی بہترین جگہیں تلاش کی ہیں جہاں سے ستاروں سے بھرا آسمان اپنے عروج پر نظر آتا ہے۔ تو بغیر مزید دیر کیے، آئیے گھروں کا معائنہ کرتے ہیں!

1۔ کیٹرپیلر گھر

بےحد بڑا اور عیش و عشرت سے بھر پور اس گھر کی ذیادہ اچھی بات یہ ہے کہ یہ قدرتی خوبصورتی کے ساتھ بالکل بھاتا ہے اور اس کا ڈیزائن پائدار بھی ہے۔ بے شک یہ ایک خوبصورت گھر ہے لیکن جب آپ کو یہ پتہ چلے گا کہ اس میں خاص قسم کی پتھر سے بنی دیوار کے ساتھ ساتھ بارش کا پانی اکھٹا کرنے کی سہولت بھی موجود ہے تو آپ کا ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنے کا مزید دل کرے گا۔

ہر دیوار ایسے بنائ گئی ہے کہ اندر رہنے والے شخص کا تعلق باہر کی دنیا سے بنا رہے اور جب آپ اس کے تصاویر دئکھیں گے تو جانے گے کہ آرام و سکون، ماحول کی بہتری کے ساتھ ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ھمارے ساتھ آیئے اور اس گھر کا ملاحضہ کیجئے!

2۔ کھیت کے اندر بہار

زبردست! اخروٹ کے کھیت میں موجود یہ گھر آپ کو لاجواب کر دے گا۔ اس کو دیکھ کر آپ شہری زندگی کو مٹی کے بھائو بیچنے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ ایک بڑی پہاڑی کے بنیادی حصے پر موجود ہونے سے قریب کے پھول پودوں اور جانوروں نے اسے مزید شاندار کر دیا ہے، لیکن یہ مت سمجھے کہ اس سے ماحول کو کوئ نقصان ہوا ہے!

پتھر سے بنی دیواریں، سورج کی روشنی سے گھر کو ٹھنڈا اور گرم رکھنے کی سہولت، ماحول کا خیال کر کے پودے اگانے کی سہولت، اور خشک سالی سے بچنے کی سہولت کے ساتھ یہ گھر دیکھنے میں خوبصورت اور ماحول- دوست بھی ہے۔  اس کا اندرونی حصہ دیکھ کر آپ مزید حیران ہوں گے کہ کس قدر عیش و عشرت سے بھر پور ہے۔ یہ گھر دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ دیہی علاقوں میں بھی شہری طریقے کے سٹائلش گھر بنایے جا سکتے ہیں۔ آئیے کچھ تصویروں کا مزہ لیتے ہیں!

رینچ O|H

اگر آپ ایک ایسا جدید گھر دیکھنا چاہتے ہیں جو خاص طور پر اس جگہ کی خوبصورتی کو بڑہانے کے لیے بنایا گیا ہے تو آپ کو مزید ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ہی وہ گھر ہے! یہ ایک باغ سے بھڑ کر بہت کچھ ہے۔ یہ گھر 100 سال پرانے بلطوط کے درخت کی رکھوالی کرتا ہے۔

جدید چیزوں کا استعمال کرنی سی یہ گھر اس علاقے سے الگ محسوس ہونا چاہیے تھا لیکن صحیح اجزا کا استعمال کر کے اس کے ڈیزائنر نے اسے اپنے ماحول میں پوری طرح سے ڈھال دیا ہے۔ اس گھر میں پول بھی ہے جسے دیکھنا بھت ضروری ھے۔ آئیے دیکھتے ہیں!

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti