جدید دیوان خانوں کے لیے خیالات

Hamna – Homify Hamna – Homify
Bajo comercial convertido en loft (Terrassa), Egue y Seta Egue y Seta Soggiorno in stile rustico
Loading admin actions …

اگر آپ کا دیوان خانہ بظاہر جدید انداز دیتا ہے مگر آپ اسے ایک مکمل ہم عصر انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر یہ مضمون آپ کے لیے بہترین ثابت ہونے والا ہے۔ ہم نے کچھ بہت ہی اعلا، آسان مگر پر اثر مشورے صرف آپ کے لیے جمع کیے ہیں۔

یہ تمام مشورے اندرونی آرائش کے ماہرین کی طرف سے منظور شدہ ہیں۔ اس لیے کیونکہ ہم بہت عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ دیوان خانوں (اور پورے گھروں) کو کس طرح جدید انداز دیا جا سکتا ہے۔ تو آپ بالکل بھی نہ سوچیں کہ یہ مشورے کسی اناڑی کی طرف سے ہیں۔ یہ سب ان گھروں سے لیے گۓ ہیں جن کی آرائش و زیبائش ماہرین کی طرف سے کی گئی ہے۔

گھر میں جدت کے اضافے کی گنجائش ہر وقت موجود رہتی ہے۔ تو پھر آپ دیکھیں اور انتخاب کریں کہ کس انداز کے بغیر بس اب آپ رہ نہیں سکیں گے۔

فلوٹینگ شیلف کا اضافہ کریں۔

بریکٹ والے شیلف اور خانوں کا زمانہ اب جا چکا ہے۔ اب ان کی جگہ ان جدید فلوٹینگ شیلف نے لے لی ہے۔ ہموار، خوبصورت اور جدت سے بھر پور یہ شیلف آپ کے دیوان خانے کو بالکل نیا انداز عطا کریں گے۔

غیر معمولی آرٹ کے نمونے کا استعمال کریں

homify Soggiorno moderno

آرٹ کے قدر دانوں کے لیے یہ ایک بہت اچھا مشورہ ہے۔ غیر معمولی آرٹ کو خرید کر اپنے دیوان خانے میں سجائیں، یہ آپ کے دیوان خانے کی جدت میں حیرت انگیز اضافے کا باعث بنے گا.

وقت کی قید سے ماورا رنگ.

یہ عجیب بات ہے کہ کلاسیک رنگوں کا استعمال ابھی بھی جدید انداز سمجھا جاتا ہے۔ اور سیاہ اور سفید رنگ کا استعمال تو سب سے زیادہ ہم عصر اور منفرد سمجھا جاتا ہے۔                                                                                       

ان رنگوں کا انتخاب دیوان خانے کو نہایت جدید اور تیکھا انداز دے گا۔

شوخ رنگوں کا انتخاب۔

اپنے دیوان خانے کو فرنیچر سے بھرنے کے بجاۓ تھوڑی اشیاء کا انتخاب کریں اور شوخ رنگ چنیں۔                                

رنگ جتنے شوخ ہوں گے اتنا ہی بہتر ہو گا۔ چھوٹے تکیوں میں مختلف رنگوں کا استعمال ہی کافی ہو گا۔

سادگی اور توازن کا خیال کریں

جدید دیوان خانوں کی پہچان ان کا توازن ہوتا ہے۔ یعنی رنگوں اور صاف جگہ، آرائشی اشیاء اور سادگی ان سب میں توازن موجود ہونا چاہیے۔                                                                                                                              

اگر آپ کسی چیز کا اضافہ کرنے والے ہیں تو اس سے پہلے سوچ لیں کہ اس کے متوازی کیا چیز ہو گی۔ تاکہ آپ کے دیوان خانے کا مجموعی توازن خراب نہ ہو

ٹیکنالوجی کے استعمال میں احتیاط

ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے دیوان خانوں میں ٹیلی وژن رکھنا پسند کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ کا ٹی۔ وی جدید تقاضوں پر پورا اترتا ہے؟                                                                                                                                            

اگر آپ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ مل کر ٹی۔ وی دیکھنا پسند کرتے ہیں تو پھر آپ اپنے ٹی۔ وی سیٹ کو بدلیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پورے کمرے کا انداز بدل کر جدید ہو جاۓ گا۔

کھلا ماحول۔

کیا آپ کا دیوان خانہ ایسی جگہ واقع ہے، جس کی اگر دیواریں ہٹا دی جائیں تو وہ بیرونی حصے سے مل جاۓ؟ اگر ایسا ممکن ہے تو جدید انداز کے لیے اس مشورے کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

ٹیکسچر والی دیوار

کبھی کبھی تھوڑا بھی بہت ہوتا ہے۔ اور اگر آپ خوبصورتی اور وضع کی بات کریں تو یہ بالکل درست ہے۔ کیا ہی خوب ہو اگر آپ اپنے دیوان خانے میں 3D ٹائلز والی دیوار کا اضافہ کر دیں۔ یہ آپ کے دیوان خانے کو بہت ہی جدید انداز دے گی اور آپ کے مہمانوں کو بہت عرصے تک اپنے سحر میں قید رکھے گی۔

مختلف اشکال کا استعمال۔

اگر آپ منفرد رہنا بھی چاہتے ہیں مگر جدید انداز کی بھی خواہش رکھتے ہیں تو پھر یقینی طور آپ مشکل میں ہیں۔ یاد رکھیں کہ ساری بات درمیانی حصے کو پہچان کے اس کی آرائش ہے۔

اگر آپ ان دونوں کے درمیان توازن رکھنا چاہتے ہیں تو کیوں نہ تصویر میں دکھاۓ گۓ قالین اور میز کی طرح جیومیٹرک اشکال کا استعمال کریں۔ صرف ان ہی کے استعمال سے آپ کا دیوان خانہ ایک جدید اور منفرد منظر پیش کرے گا۔

سیدھی اور ہموار، جدت کی نشانی۔

جب بھی آپ جدید فرنیچر کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ ہموار، چمکدار اور سیدھے خطوں پر بنی اشیاء؟ بالکل صحیح سمجھے۔ ہم بھی ماہرین کی آرائش کے انداز کو دیکھنے کے بعد اسی نتیجے پر پہنچے ہیں۔ تو پھر آپ جب بھی نیا فرنیچر لیں تو اس بات کا دھیان ضرور رکھیں اور ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں۔

منفرد رہیں۔

جہاں گھر کی سجاوٹ کی بات آتی ہے وہاں کوئی پکا قانون یا لکھی ہوئی بات نہیں۔ جو چیز ایک شخص کو بہت پسند آتی ہے وہی دوسرے کے لیے سخت نا پسندیدہ ثابت ہو سکتی ہے۔ تو پھر سجاوٹ کا دارو مدار آپ کی پسند پر ہے۔

خوش قسمتی سے آج کل سب کچھ جدید ہو سکتا ہے اگر آپ اسے بنانا چاہیں تو۔ اپنے ذوق کے مطابق اشیاء خریدیں اور انہیں کو جدید انداز میں پیش کریں۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti