آج کی آئیڈیا بُک میں ہم ۱۰ ایسے گھر دیکھیں گے جو دو نہایت اہم خصوصیات کو اکٹھا کرتے ہیں: حفاظت اور خوبصورتی
ہم نے تھکے بغیر ان جمالیاتی امکانوں کی بات کی جو گھر کے بیرونی حصے، داخلے، کھڑکیوں اور دروازوں کو گھیرے ہوتے ہیں، مگر جہاں آپ کے گھر کا پہلا تاثر اچھا ہونا ضروری ہے وہیں حفاظت بڑھا کر اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھنے کی اہمیت بھی کچھ کم نہیں۔ اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم گھروں کے بیرونی حصے ڈھونڈے ہیں جو پر کشش ہونے کے ساتھ ساتھ محفوظ بھی ہیں اور چور ان پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے کم سے کم دس بار ضرور سوچیں گے۔
ایک بیرونی حصہ جہاں بارے بارے دروازے کھڑکیاں نہ ہوں، کھڑکیوں سے بھرے حصے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے۔ آپ کو ایک حفاظتی داخلی دروازہ لگوانی کے علاوہ اور کسی چیز کی ضرورت نہیں ہو گی۔
ایک روشن گھر ہمیشہ ہی چوروں کی نظر سے محفوظ رہتا ہے۔ اور رات کے اندھیرے میں بھی ایک ایسے روشن گھر کے کھڑکیوں دروازوں کے قریب جانا خاصا مشکل کام ہے۔ یہ شاندار، محفوظ اور روشن بیرونی حصہ Blos Arquitectos کا بنایا ہوا ہے۔
گھر کے باہر کھلی کھڑکیوں کا ہجم کم رکھنے سے آپ چوروں کو ان میں سے گزر کر آنے سے روک سکتے ہیں اور یہ ایک عقلمندانہ حفاظتی پہلو ہے۔ اِس صورت میں ہم باہر کا منظر دیکھنے اور روشنی کی کمی سے بچنے کے لیے زیادہ کھڑکیاں لگا سکتے ہیں۔
گھر کی کھڑکیوں کی حفاظت کے لیے ان پر لوہے کی سالاخیں لگا دینا ایک اچھا انتخاب ہے۔ اور یہ دیکھنے میں بھی کافی دلچسپ لگتی ہیں۔
لوہے، اسٹیل یا دوسرے مضبوط مواد سے بنے دروازے آپ کو گھر کے اندازِ محفوظ محسوس کروائیں گے۔ اور یہ بہت سے پر کشش ڈیزائنز میں دستیاب ہیں۔
یہ گھر کو محفوظ رکھنے کا ایک اور اچھا طریقہ ہے۔ جب بھی کوئی چور سلاخوں سے بنے دروازے کھڑکیاں دیکھے گا تو کسی اور گھر کا رخ کرنے میں ہی عافیت جانے گا۔
ایک مکمل طور پر ہموار دیوار پر چڑھ کر گھر میں داخل ہونا ناممکن ہوتا ہے اور اسی وجہ سے گھر کی اوپری منزلوں پر موجود کھڑکیاں محفوظ ہیں۔ یہ ڈیزائن دیکھنے میں جدید اور سادہ نظر آتا ہے۔
پتھر کی دیواروں سے زیادہ مضبوط اور کوئی چیز نہیں ہوتی۔ یہ سخت، ٹھوس تعمیراتی پتھر قدیم خصوصیات کا حامل ہے اور اِس بات کو واضح کرتا ہے کے اِس عمارت میں گھسنا بچوں کا کھیل نہیں۔
اینٹوں جیسا پتھر ایک اور تعمیراتی مادہ ہے جو مضبوطی کا پیکر ہے۔ اور یہ بات تو ہم نے بچپن میں کہانیاں پڑھتے ہوئے ہی سیکھ لی تھی۔ اینٹوں سے بنی عمارتیں ہمیشہ ہی ٹھوس اور محفوظ ہوتی ہیں۔
اگر آپ اپنی کھڑکیوں کو قربان کر کے قدرتی روشنی سے ہاتھ نہیں دھونا چاہتے تو سب سے اچھا حَل حفاظتی شیشوں کا استعمال ہو گا۔ یہ مہنگے تو ہوتے ہیں مگر اتنے ہی کارآمد بھی ہیں۔ اِس طرح آپ خود کو بند کیے بغیر بھی محفوظ رہ سکیں گے۔
اور جب حفاظت اور بیرونی حصوں کی خوبصورتی کی بات ہو رہی ہے تو یہ بھی دیکھتے چلیں: ایسے داخلے جو آپ کے گھر کو سب سے منفرد بنا دیں گے۔