سفید رنگ کا کمال

Richiedi preventivo

Il numero non è valido. Controllare per favore il codice del paese, il prefisso e il numero telefonico.
Facendo clic su 'Invia' confermo di aver letto Privacy e accetto che le mie informazioni siano elaborate per rispondere alle mie richieste.
Nota: puoi revocare il tuo consenso inviando un'email a privacy@homify.com

سفید رنگ کا کمال

Hamna – Homify Hamna – Homify
Soggiorno moderno di ONE!CONTACT - Planungsbüro GmbH Moderno
Loading admin actions …

آج ہم ہومی فائی کے اس دورے میں آپ کو ایک جدید وضع کے ایک بہت آرامدہ اور خوبصورت گھر کے بارے میں بتائیں گے۔ اس میں اضافی بات یہ ہے کہ یہ پورا گھر سفید رنگ کے جادو سے بھرا ہوا ہے۔ جوکم، جرمنی کے ماہرین کا بنایا گیا یہ گھر سفید رنگ کے حسن کی مثال ہے۔ اس کے ساتھ لکڑی کے استعمال اور قدرتی روشنی سے سفید رنگ کا حسن مزید نکھر جاتا ہے۔                                                                                                                                                      آیۓ آپ بھی اس خوبصورت انداز کو قریب سے دیکھ کر سفید رنگ کے حسن کو سراہیں

اس جدید اور مرصع غسل خانے کی پوری جگہ نہایت خوبصورتی کے ساتھ مختلف حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ غسل خانہ، بیت الخلا اور دھلائی کی جگہیں الگ الگ بنائی گئی ہیں۔ سفید ٹائلز والی دیواروں کے ساتھ سرمئی فرش ایک نہایت خوبصورت انداز پیش کر رہا ہے۔ واش بیسن کے ساتھ بڑے سائز کے خانے بنے ہیں جدھر آپ اپنا سامان رکھ سیتے ہیں۔ سارے خانوں کو ذہانت سے تقسیم کیا گیا ہے تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ سامان ذخیرہ کر سکیں۔ دھندلے شیشے سے اس کا سادگی میں حسن اور بڑھ گیا ہے۔ غسل خانے میں لگی ہوئی ہر چیز سادہ مگر جدت کی مثال پیش کر رہی ہے۔

جدید دیوان خانہ

یہ جدید دیوان خانہ ایک بڑے روشن دان سے آتی قدرتی روشنی سے بھرا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ لکڑی کے فرش سے اس کمرے میں آرامدہ اور پر سکون ماحول کی موجودگی کا احساس ہو رہا ہے۔ ادھر ایک چھوٹا سا کونا کتابیں رکھنے کے لیۓ موجود ہیں۔ آپ اس جگہ آرام سے چائے کے کپ اور اچھی سی کتاب سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔

لکڑی کا زینہ

اس سارے سفید رنگ کے ساتھ لکڑی کی سیڑھی ایک نہایت  خوبصورت منظر پیش کر رہی ہے۔ فولادی ریلنگ کے ساتھ موجود اس زینے سے اس کمرے کی شان میں ہی اضافہ ہو گیا ہے۔ سامنے موجود کالے فریم میں جڑی شیشے کی کھڑکی سے پورا کمرہ اور زینہ روشن ہو رہا ہے

خوبصورت سفید

آج کل کا سب سے ہم عصہ اور جدید رنگ خالص سفید مانا جاتا ہے۔ اس رنگ سے جگہ کی خوبصورتی میں نہ صرف اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ ایک بہت پاکیزہ تاثر پیش کرتا ہے۔ یہ رنگ زیادہ تر صاف اشکال اور سیدھی لکیروں کے ساتھ پسند کیا جاتا ہے۔ اس خواب گاہ میں بھی یہی انداز استعمال کیا گیا ہے۔ قدرتی روشنی کی بکثرت موجودگی آپ کو نہایت سکون دے گی اور آپ کو تازہ دم کر دے گی

House 1 Camera da letto rurale di Opera s.r.l. Rurale

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Trova l’ispirazione giusta per la tua casa!