کچن کی صفائی کے بارے میں چند DIY تجاویز

Namra Farman Namra Farman
:::::, Draisci Studio Draisci Studio Cucina moderna
Loading admin actions …

ہمارے گھر میں موجود تمام کمروں میں سے کچن ایک ایسی جگہ ہے جسے سب سے زیادہ صاف کیا جاتا ہے اور اپنی مختلف سطحوں کی وجہ سے یہ صاف کرنے میں مشکل بھی ہے کیونکہ یہ تمام جگہیں ہمارے کھانے کے ساتھ رابطے میں آتی ہیں تو ان کی اچھے سے صفائی نہ کرنا جراثیموں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے جو کہ آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی صحت کےلیے نقصان دہ ھوگا۔کچن ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر بعض اوقات نقصان دہ کیمیکلز بھی پائے جاتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں پر یہ سب سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔ آج ہم ہومیفائی کے DIY پروجیکٹس میں سے کچن کی صفائی کے لیے کچھ خاص تجاویز لائے ہیں جنہیں آپ بنا کسی دقت کے اپنا کر اپنے کچن کو صاف اور حفظان صحت کے ٓاصولوں کے مطابق بنا سکتی ہیں تو آیئے انہیں دیکھتے ہیں۔

​الماریاں:

الماریاںکچن میں وہ جگہ ہیں جو کھانے ، انگلیوں کے نشانات اور اگر آپ نے ان پر وال آرٹ کی تھی جو کہ وقت کے ساتھ خراب ہوچکی ہے اور اب ان سب کو صاف کرنا ایک مشکل کام ہےتو گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ آپ کسی پرانے کپڑے یا تولیےکا ٹکڑا لیں اور ساتھ میں ایک اچھا سا کلینر پکڑیں جو کہ باآسانی دستیاب ہیں اور لیجئیے جناب اس کپڑے اور کلینر کی بدولت اب آپ اس قابل ہیں کہ اپنی الماریوں کو ایک پھر سے نئی زندگی بخشیں اور ان کی رنگت نکھاریں تو دیر کس بات کی ہے؟

​کاؤنٹر اور ٹیبل:

کچن میں موجود کاؤنٹر اور ٹیبل ایسی جگہیں ہیں جو کہ سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں ۔ کھانا کھانے اور پکانے کے دوران، آئل اورمصالحہ جات ان پر گر جانا معمول کی بات ہے اور اگر ان پر توجہ نہ دی جائے تو یہ سب کچھ جم کر بہت بد صورت لگتا ہے اور پھر اسے صاف کرنا بھی بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ ہمارے ہاں بسا اوقات خواتین اس طرف دھیان نہیں دیتیں اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ چکنائی درد سر بن جاتی ہے۔ مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں اب وقت آگیا ہے کہ اس سے نمٹا جائے۔ ایک کپڑا ،سرکہ ، نمک اور گرم پانی ۔اور یہ لیں آپ کی اس پریشانی سے نجات کا حل۔ سرکہ اور نمک چکنائی کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے نتائج حیران کن ہیں۔

​فرش کی صفائی:

فرش کی صفائی آپ کے فرش کی ٹائپ پر منحصر ہے، مگر ہرطرح کے فرش کو آسانی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ لیمنیٹ یا سیرامک کے فرش کے لیے ایک کپ سرکہ کو ایک گیلن پانی میں ڈالیں اور پوچا لگا کر صاف کرلیں اور اگر کوئی سخت داغ ہیں تو اس کے لیے آپ تمام کاموں والا کلینربھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹائلز کے لیے میٹھا سوڈا فرش پر ڈال کراس پر ہائڈروجن پرآکسائڈ کا چھڑکاؤ کریں اور کچھ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اسے صاف کرلیں اور لیجئے آپ کا نکھرا ہوا فرش تیار ہے۔

​اوون کی صفائی

اوون کی صفائی کی طرف ہمارے ہاں اکثر گھروں میں توجہ نہیں دی جاتی اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کھانے کے ذرات اوون میں ہی گل سڑ کر آپ کی صحت کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں تو اوون کی صفائی کے لیے اس کے پیندے پر پانی کا چھڑکاؤ کریں اور اس پر کافی مقدار میں (تقریباََ 1/2-1/4 انچ) تک میٹھا سوڈا ڈالیں اور اس کے بعد مزید پانی چھڑکیں تا کہ یہ ایک پیسٹ کی شکل اختیار کر لے اور اسے ایک رات کے لیے چھوڑ دیں ۔صبح اٹھ کر اس سارے سوڈے کو کھرچ لیں اور اگر کہیں پر سختی سے جما ہوا ہو تو وہاں برش استعمال کرلیں ۔ بیکنگ سوڈا اتارنے کے بعد سرکہ اور پانی کو ایک بے داغ چمک کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

​سنک کی صفائی:

سنک پر بھی چکنائی اور مصالحہ جات کی تہیں اکثر جمی ہوتی ہیں جو دیکھنے میں بدنما لگتی ہیں اور نقصان دہ بھی ہوتی ہیں  تو سنک کی صفائی کے لیے آپ کو جن چیزوں کی ضرورت ہے ان میں سرکہ اور ہائڈروجن پرآکسائڈ کے علاوہ بیکنگ سوڈا اور ایک مائیکروفائبر یا کپڑے کا ٹکڑا رگڑنے کے لیے۔سنک کی صفائی کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ صرف اس کے اوپری حصہ کی صفائی ضروری نہٰیں بلکہ نیچہ کے حصہ کی صفائی کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے۔ تو پھراسے اوپر اور نیچے سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ کیونکہ سنک ایک ایسی جگہ ہے جو اگر اچھے سے صاف ہو تو بلکل نئے جیسا لگتا ہے۔ آپ کو کچن کی صفائی کی یہ تجاویز کیسی لگیں؟ کمنٹس میں ہمیں بتائیں۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti