باورچی خانے کی سجاوٹ

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Palace Court: Bayswater, Roselind Wilson Design Roselind Wilson Design Cucina attrezzata
Loading admin actions …

جدید دور میں باورچی خانہ صرف کھانا تیار کرنے استعمال ہونی والی جگہ نہیں ہے۔ بلکہ آپ اپنے باورچی خانے کو اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ چاہے وہ شام کے کھانے پر ہو یا بچوں کے ساتھ کھانے بنانے سے لطف اندوز ہونا۔ اور اگر آپ نے رات کے کھانے پر اپنے دوستوں کو بلایا ہے تو آپ ان سب کے ساتھ کھانا بنتے وقت بھی اپنے باورچی خانے میں گپ شپ کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ ان لوگوں کے لیے جو بڑے خاندان میں اور گھل مل کر رہنے والوں میں سے ہوں ۔ آپ کا باورچی خانے بھی تھوڑی سے توجہ سے غیر معمولی بن سکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا باورچی خانہ زیادہ کُھلا ہو تا کہ کھانا بناتے اور بات چیت کرتے وقت لوگ آپس میں ٹکرائیں نہ۔ اس لیے بلٹ ان آلات آپ کو آپ کے باورچی خانے میں جگہ کا سب سے موثر استعمال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ عظیم فعالیت کے ساتھ کشیدہ اور سجیلا باورچی خانہ آپ کے میں ایک خوشگوار اضافہ ہو سکتا ہے۔ آپ نے باورچی خانے کی سجاوٹ اور صفائی کے لیے بہت سی تجاویز پڑھی ہوں گی مگر آج ہم آپ کے لیے ہومی فائی پر بلٹ ان باورچی خانے کے فوائد کے بارے میں کچھ خیالات لائے ہیں جو آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

بلٹ ان باورچی

تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بلٹ ان باورچی خانے آپ کے اس معیار پر پوارا اُترنے کے قابل بھی ہیں یا نہیں۔ کیونکہ ان باورچی خانوں کو بار بار توسیع کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔  اس لیے آپ کا باورچی خانہ پہلے سے ہی اس طرح کا ہونا چاہیے کہ آپ کو مستقبل میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تو آپ اپنے بلٹ ان باورچی خانے کے بارے میں فکر منید ہیں تو اب اس فکر کو چھوڑ دیں ۔ کیونکہ بلٹ ان باورچی خانے بھی اس طرح سے ہی بنائے جاتے ہیں کہ آپ کی مستقبل کی ضرروریات کو آسانی کے ساتھ پورا کر سکیں۔

باورچی خانے کو صاف رکھنا

کسی بھی باورچی خانے کو صاف رکھنا سب سے اہم کام ہوتا ہے۔ اور ضروری بھی بلٹ ان باورچی خانوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ ان کو صاف رکھنا بھی آسان ہوتا ہے۔ بلٹ ان باورچی خانے اپنے ہموار ڈیزائن کی بدولت صاف رکھنے میں آسان ہوتے ہیں ۔ ان کی دیواروں میں نوک اور کرینوں والے ڈیزائن کم ہوتے ہیں جہاں گندگی زیادہ جمع ہونے کے خطرات ہوتے ہیں۔ اس لیے اسے صاف رکھنا آسان ہوتا ہے۔

باورچی خانے کی صفائی کے لیے تجاویز۔ جدید باورچی خانوں کی صفائی کے لیے تجاویز

آج کل کہ جدید دور

آج کل کہ جدید دور میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ہے کہ اس کے باورچی خانہ میں ضرورت کی تمام اشیاء موجود ہوں ۔ جہاں ان ضروریات کا باورچی خانے میں موجود ہونا ضروری ہے وہاں ان اشیاء  کو رکھنے کے لیے مناسب جگہ کا انتظام بھی بہت ضروری ہے۔ اکثر خواتین خانے اس بات پر پریشانی کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں کہ ان کے باورچی خانے میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے ضرورت کی اشیاء کو رکھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ اس لیے بلٹ ان باورچی خانے کو اپنے گھر میں بنانے پر عدم تحفظ کا اظہار کیا جاتا ہے کہ کہ ان میں باورچی خانے کی ضرورت کی اشیاء پوری بھی آتی ہیں کہ نہیں خاص طور پر اگر آپ اپنے باورچی خانے میں تندور اور اوون وغیرہ استعمال کرتے ہیں تو ان کو ایڈجسٹ کرنے میں مشکل نہ ہو ۔ تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بلٹ ان باورچی خانے آپ کی ان تمام ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

وسیع باوچی خانہ

اگر آپ کا گھر وسیع ہے۔ اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا باوچی خانہ بھی آپ کے گھر کے مطابق ہو اور اس میں موجود آلات بھی آپ کے گھر کے آلات کے مطابق ہوں تو یہ باورچی خانے آپ کی اسی ضرورت پر پورا اُترتے ہیں۔ کسی بھی گھر کو جب بیچنے یا خریدنے کا مرحلہ آتا ہے تو اس گھر کے باورچی خانے کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ یہ ایسا کمرہ ہے جس کی بناوٹ اور سجاوٹ کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ ان باورچی خانوں میں موجود ڈش واش اور الماریوں کا بنانا ایک اچھا خیال ثابت ہوتا ہے۔

آپ کا باورچی خانہ

اگر آپ چھوٹے باورچی خانے کے مالک ہیں۔ اور کھانا پکانے کے لیے آپ کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تو ایک زیر تعمیر تندور کی تعریف کی جا سکتی ہے۔ اس سے ایک نئی ڈش کو بنانے سے لے کر گرم کرنے تک تمام مراحل میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بلٹ ان باورچی خانوں میں ایک دیوار میں اوون کو لگا کر اس کی افادیت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس سے باورچی خانے میں جگہ بھی کم استعمال ہوتی ہے۔ اور اپ کو اسے استعمال کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti