پُر تعیش باتھ روم کی 7 تصاویر

Shahtaj Shahtaj
Realizzazioni, PietraNova srl PietraNova srl Bagno moderno
Loading admin actions …

باتھ روم کسی بھی گھر میں سب سے زیادہ نظر انداز کی جانے والی جگہ ہوتی ہے۔ لیکن اگر غور کیا جائے تو اس جگہ کو سب سے زیادہ دھیان دیا جانا چاہئے کیونکہ آپکا باتھ روم جتنا صاف ہوگا اُتنے ہے آپ اور آپکا گھر نفیس لگیںگے۔ دیکھا جائے تو باتھ روم کی صفائی پھر بھی آسان ہوتی ہے نسبت اسکی سجاوٹ کے۔ اسی بات کو زیزِ غور رکھتے ہوئے ہم آج آپکے لئے لائے ہیں پُر تعیش باتھ روم کی ۷ تصاویر جس سے آپ یقینی طور پر متاثر ہوجائینگے۔ آئیں دیکھیں!

۱۔ شیشے کا استعمال

homify Bagno moderno

کانچ کی بنی چیزیں عیش و عشرت اور خوبصورتی میں سب سے زیادہ اضافہ کرتی ہیں۔ اس باتھ روم میں بھی شیشے  کے استعمال سے بنایا گیا بیسن اسے پُررونق اور دلکش بنا رہا ہے۔ بڑے سے عمدہ آئینے کے ذریعے، سفید اور زری رنگ کے انتخاب کے ساتھ اس باتھ روم کو روشن بنایا گیا ہے۔ سفید رنگ کی مناسب الماریاں اسٹوریج فراہم کرنے میں کامیاب ہیں جو باتھ روم میں پھیلاوے اور بکھیڑے کو دور رکھتی ہیں۔

۲۔ سیاہ اور سفید رنگ کا امتزاج

سیاہ رنگ کے انٹیرئیر میں یہ باتھ روم انتہائی نفیس اور شاندار لگتا ہے۔ دیوار میں لگائے گئے تختے باتھ روم استعمال کرتے وقت کے سامان رکھنے کے لئے بہترین ہے جیسے کہ صابن، شیمپو، فیس واش، اور تولیے وغیرہ۔ غسل کرنے کی جگہ کو بڑا سا شیشہ لگا کر پورے باتھ روم میں نہاتے وقت پانی کے چھینتے اُڑنے کی وجہ سے پھیلنے والی گندگی اور گیلے پن سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سیاہ رنگ کے ساتھ جدیدیت کو قائم رکھنا یقیناََ ایک قابل ڈیزائنر کا ہی کمال ہے!

۳۔ روشن اور ہوادار

اس باتھ روم کو انفرادیت دینے والی چیز اور کوئی نہیں اس میں داخل ہونے والی قدرتی روشنی ہے۔ سورج کی روشنی اس بڑے سے باتھ ٹب میں پڑنے سے نہ صرف تازگی اندر آتی ہے بلکہ جراثیم کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔ ٹب کے ایک طرف موجود بیسن اور اور اُسکے نیچے بنی جگہ اور درازیں سامان رکھنے کے لئے بخوبی استعمال کے جا سکتی ہیں۔

۴۔ سادہ لیکن جدید

یہ باتھ روم بظاہر سادہ نظر آتا ہے لیکن اسکا انٹیرئیر قابلِ تعریف ہے۔ سفید اور سُرمئی رنگ منتخب کرتے ہوئے اس باتھ روم کو مکمل طور پر جدید بنایا گیا ہے جس میں ایک بڑا سا سفید رنگ کا باتھ ٹب موجود ہے جسکا پس منظر دیکھنے والے کی ساری توجہ اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ شاندار آئینے اور درازوں کے ساتھ اس باتھ روم کو مکمل کیا گیا ہے جسکے درمیان موجود ریلینگ تولیوں کے لئے بہترین جگہ فراہم کر رہی ہے۔

۵۔ دلکشی اور سہولت بھی

homify Bagno moderno

کبھی کوئی باتھ روم باسہولت کے ساتھ ساتھ دلکش بھی ہو سکتا ہے؟ بالکل! اس تصویر میں موجود باتھ روم اس قسم کی بہترین مثال ہے۔ اس باتھ روم کا انٹیرئیر سیاہ اور سرمئی رنگ کے چیک سے تخلیق کیا گیا ہے۔ اس میں کشادگی کے ساتھ ساتھ سہولت کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ بیسن کی خوبصورتی کو قائم رکھتے ہوئے سامان رکھنے کی جگہ بڑے درازوں کے صورت میں فراہم کی گئی ہے جسکے اوپر تولیے وغیرہ بھی رکھے جا سکتے ہیں۔ انتہائی حسین اور جدید ہے!

۶۔ لکڑی کا استعمال

لکڑی اور سیاہ رنگ کے جوڑ کے ساتھ اس باتھ روم بنانے والے کی قابلیت کی جتنی تعریف کی جائے اُتنی کم ہے۔ کیا منفرد تخیل اور ڈیزائن ہے! اسکی سب سے خاص بات یہ ہے کہ غسل خانے کو باتھ روم کی باقی جگہ سے درمیانی دیوار کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے جو اسے باقی باتھ روم کے ڈیزائن سے بہت مختلف بنا رہا ہے۔ لکڑی کی وہ کرسی نہ صرف آرامدہ محسوس ہوتی ہے بلکہ بہت ہی خوبصورت اضافہ بھی ہے جسے بیٹھنے والے کے آرام اور باتھ روم کی وضع کو دھیان میں رکھتے ہوئے بنائی ہے۔

۷۔ حسین اور رنگین

یہ باتھ روم چھوٹی جگہوں کے لئے بہترین تخیل ہے۔ اسکے رنگ کا مجموعہ بہت ہی کِھلتا ہوا احساس دیتا ہے جو باتھ روم میں قدم رکھتے ہی تازہ دم کر دیتا ہے۔ اس میں موجود باتھ ٹب، جگہ کو کشادہ رکھتے ہوئے بہت ہی بہترین انداز میں دیوار میں نصب کیا گیا ہے۔ بڑا آئینہ، اسٹائلش بیسن اور اُسکے نیچے موجود درازیں جگہ کو جدید اور وسیع بنا رہا ہے۔

اور پڑھیں: اچھے گھر کے ۸ باسہولت باورچی خانے

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti