گھر کے اطراف استعمال کرنے کے لئے ۸ حیرت انگیز تجاویز

Shahtaj Shahtaj
Bretelles de balcon, BACSAC® BACSAC® Balcone, Veranda & Terrazza in stile eclettico
Loading admin actions …

اگر آپ ہماری طرح ہیں اور خود سے کرنے والی گھریلو تجاویز آپکے لئے ناکافی ہیں تو آپکو آج یہ فہرست بہت پسند آئیگی۔ اور شاید آپ نے پہلے بیکنگ سوڈا کا قدرتی ٹوتھ پيسٹ کی طور پر استعمال سنا ہوگا، لیکن شاید یہ حیرت انگیز طور پر سامنے ہے کہ یہ اسکے علاوہ اور کس لئے استعمال ہوسکتا ہے۔ یا شاید آپ گھر پر تلسی کا پودا اگا لیں اپنے گھر کو مکھیوں اور مچھروں سے دور رکھنے کی لئے، لیکن آپکو شاید پتہ ہو کہ اسکے علاوہ قدرتی کیڑے مار کی طور پر اور کیا استعمال ہوسکتا ہے۔ لیکن پڑھنا جاری رکھیےگا اور آپ اسکی ترکیب جان جائینگے! 

تو چلیں شروع کریں اور جانیں کونسے گھریلو مصنوعات کے ایک سے زیادہ استعمال ہیں۔ ہم شرطیہ طور پر کہہ سکتے ہیں کی یہاں موجود کچھ تجاویز اور تراکیب ایسی ہیں جنکا  آپکو بلکل اندازہ نہیں ہوگا۔

۱ ۔ پیاز اور تمباکو کیڑے مار کی طرح

اگر آپ خاص طور پر حسساس ہیں کیڑے مار ادویات اور کرم کش مادہ میں کیمیائی کی مقدار سے، یا انکو اپنے باغ میں استعمال نہیں کرنا چاہتے، تو ہمارے پاس چند تراکیب ہیں جو آپکو پسند آئینگی۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ تمام جز آپکو اپنے باورچی خانے میں ہی مل جائینگے، یا باآسانی۔ 

پہلا انتخاب: ۴ پیاز لیں، ۲ لہسن کے جووے، ۲ کھانے کے چمچے لال مرچ اور ایک لیٹر پانی۔ دوسرے پیالے میں دو کھانے کی چمچے صابن کے پاؤڈر کو ۵.۷ لیٹر (۲۵۳.۶۰۵ اونس) پانی میں گھول لیں اور اسے پہلے جز کی مجموعے کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔ اس آمیزے کو خالی سپرے کی بوتل میں ڈالیں اور کیڑوں کو دور رکھنے کے لئے اپنے پودوں پر استعمال کریں۔ 

دوسرا انتخاب: مٹھی بھر تمباکو کو ایک لیٹر(۳۳.٨١٤ اونس) پانی میں ابالیں۔ ٹھنڈا کرنے کی بعد، اپنے پودوں پر ڈالیں اور یہ ہوگیا! کیڑے کنارہ کش ہوجائینگے۔

۲ ۔ کھانے کے سوڈا کی مدد سے داغ مٹائیں

Sorento Leoline Pareti & Pavimenti in stile moderno Rivestimenti pareti & Pavimenti

یہ نہ صرف کھانا بنانے کی لئے استعمال ہونے والا ایک جز ہے، بلکہ کھانے کا سوڈا بھی صفائی کار آمد ہے۔ اور دوسرے صفائی کے مصنوعات کے برعکس  اسے استعمال کرنا محفوظ ہے جتنا آپ چاہیں، اور پانی کے نکاس کی صفائی کی لئے بھی مناسب ہے . یہ بدبو کا خاتمہ کرتا ہے، باورچی خانے کی سطح صاف کرتا ہے، قدرتی ٹوتھ پيسٹ کی طرح بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اور یہاں تک کہ معمولی زخم بھی بھر سکتا ہے۔

چکناہٹ کا خاتمہ۔ روزانہ اپنے برتن دھونے کی صابن میں دو کھانے کے چمچے کھانے کا سوڈا شامل کرنے سے، یہ ضدی داغ اور چکنائی کو دور کر دیتا ہے۔ سطحوں کی صفائی۔ آدھا کپ کھانے کا سوڈا ایک بالٹی گرم پانی میں گھول لیں اور اسے ٹائلیں یا بغیر چکنائی کے فرش دھونے کی لئے استعمال کریں۔ دھبے کی صفائی۔ اگر آپکی دیواروں یا فرنیچر پر نشانات ہیں، تو گیلے سپنج پر ایک چٹکی کھانے کا سوڈا لیں اور آہستہ سے دھبے پر رگڑیں۔

۳ ۔ کافی کی بیج بدبو دور کرنے کے لئے

کافی کی بیجوں کا صحیح استعمال کسی بھی قسم کی بدبو سے فوری نجات دلا سکتا ہے۔ اگر آپکا باورچی خانہ زیادہ پکے ہوئی تیل کی بدبو سے بھرا ہوا ہو یا صبح صبح گوشت کی بدبو پھیلی ہوئی ہو، تو اپنے چولھے پر ایک پین میں چند  کافی کی بیج سینکیں۔ یہ ان بدبو کو بے اثر کردیگا، کوئی مسئلہ نہیں!

متبادل طور  پر آپ کافی کی بیجوں کو پیس لیں اور پورے کمرے میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں پیالیوں میں رکھدیں۔ پسی ہوئی بیجیں ان بدبو کو جذب کرلینگی۔ خواتین کی لئے ایک اضافی تجویز: سستے، مکمّل قدرتی جلد کی صفائی کی لئے، پرانی پسی ہوئی کافی کی بیجیں جمع کریں اور نہاتے وقت استعمال کریں جلد کی مردہ خلیے ہٹانے کی لئے۔ کس نے سوچا تھا؟!

۴ ۔ ٹوتھ پيسٹ: صرف منہ کے لئے نہیں

ٹوتھ پيسٹ صرف آپکے دانتوں کی دھبے ہی نہیں مٹاتا، بلکہ دیواروں اور فرش سے بھی مٹاتا ہے۔ یہ آسان تجویز ان تمام والدین کی لئے ہے جو مستقل طور پر بچوں کے کمروں کی دیواروں پر رنگین پنسل کی نشانات سے پریشان رهتے ہیں۔ تو، ٹوتھ پيسٹ کی ٹیوب لیں، گیلے سپنج پر مٹر کی دانے جتنا ٹوتھ پيسٹ نکالیں اور دیوار پر لگے اس نشان پر رگڑیں۔ ایسے آسان جیسے ۱۔۲۔۳!

اگر آپکو یہ ترکیب اچھی لگی ہے، تو یہ دیکھیں: متاثر کرنے والے ۱۹ جدید دیوان خانے

۵ ۔ کوکا کولا کی طاقت

کوکا کولا کی ہمیشہ ہی مثبت ساکھ نہیں رہی ہے۔ اگر آپ اس مضمون کو پڑھنے آئے ہیں، آپ سافٹ ڈرنکس کے ہمارے معدے پر زچ کرنے کی طاقت سے آگاہ ہونگے۔ لیکن یہ طاقت پتیلیوں اور برتنوں پر لگی چکنائی کی خلاف بھی بہت مفید ہے۔

بس اپنے برتنوں کو کچھ منٹوں کے لئے کوکا کولا میں بھگو کی رکھ دیں، پھر رگڑائی کرنے والے برش اور پانی سے، اسے دھو کے صاف کرلیں اور مزید کوئی داغ دھبّا نہیں رہیگا۔ یہ پر اثر چیز ہے! (سائیڈ نوٹ: یہ دھاتی باورچی خانہ کتنا بہترین ہے؟ ہمیں تانبے اور منکشف اینٹ کا میل بہت اچھا لگا جو بہترین باورچی خانہ منصوبہ ساز گماہوگر نے ڈیزائن کیا ہے)۔

۶ ۔ پھولوں کو تازہ رکھنے کے لئے ووڈکا

یہ والا شاید آپکو حیران کردے: ووڈکا کے کچھ قطرے پھولوں پر چھڑکنے سے انھیں جلدی مرجھانے سے بچایا جاسکتا ہے۔ ووڈکا ایتھائیلین کی پیداوار کو روکتا ہے، جو پھولوں کو مرجھا دیتے ہیں۔ آپ کپڑوں پر بھی ووڈکا چھڑک سکتے ہیں ہلکی بدبو کو جذب کرنے کے لئے جیسے سگریٹ کا دھوان یا کوئی باسی بدبو کو دور کرنے کے لئے۔

پھولوں کے لئے ایک اور تجویز: اگر آپ دو چائے کی چمچے انکے گلدان میں ڈالینگے تو یہ انھیں اضافی توانائی فراہم کریگا، لمبے عرصے تک کھلا ہوا رکھتے ہوئے۔

۷ ۔ جوتوں میں ٹی بیگ

Exhibidor a medida, CA.ZA CA.ZA Spazi commerciali Negozi & Locali Commerciali

پسی ہوئی کافی کو پھینکنے کی عادت کو بدلنا ہی صرف وہ چیز نہیں ہے جسکے بارے میں آپکو سوچنا چاہئیے۔ چائے بنانے کی بعد، ٹی بیگ سمبھال کر رکھیں! ان میں سے کچھ کو جمع کریں اور ایک بار یہ سوکھ جایئں، انھیں اپنے جوتوں میں رکھ دیں۔ یہ ناگوار بدبو، سڑن، اور کوئی بھی پھپھوندی کو جذب کرلیگا۔

تو اب جب بھی آپ گرم مشروب بنائیں، فضلہ نہ پھینکیں، وہ سب دوبارہ استعمال ہوسکتے ہیں!

۸ ۔ لیموں سے تازہ دم ہوجائیں

لیموں بھی ایک دوسرا عام گھریلو جز ہے جو صرف استعمال کی لئے ہی نہیں ہے۔ بہت سالوں پہلے ہی، لیموں کی صفائی کا پاؤڈر اب اور راز نہیں رہا ہے، لیکن ہم نے پھر بھی یاد دہانی کی طور پر اسے فہرست میں شامل کردیا ہے۔ داغ اور دھبے ختم کرنے کی لئے ایک مضبوط، اور قدرتی ہتھیار، آپ سطحوں پر رگڑ سکتے ہیں ناپسندیدہ ٹکڑوں کو صاف کرنے کی لئے۔

اپنے باورچی خانے کی میز پر رگڑیں اور رات بھر کی لئے چھوڑدیں۔ جب آپ اسے اگلی صبح صاف کرینگے، تو یہ بلکل نئے جیسا ہوجائیگا۔

Hai bisogno di aiuto con il progetto della tua casa?
Contattaci!

Articoli più recenti